مکہ معظمہ میں بچے کی ناک میں پھنسا سکہ نکال لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ مکرمہ میں محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ حرا جنرل ہسپتال میں لائے گئے ایک بچے کی ناک میں پھنسا دھاتی سکہ نکال لیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سات سالہ بچے کی ناک میں سکہ پھنس جانے سے اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا تاہم بچے کی ناک سے سکہ نکال لیا گیا۔

ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں بچے کے پہنچنے کے فوراً بعدضروری ایکسرے کیے گئے تو معلوم ہوا کہ ناک کے اندر کوئی چیز موجود ہے۔ طبی ٹیم نے کئی کوششوں کے بعد بغیر کسی سرجری کے ناک میں پھنسا ہوا سکہ نکال لیا۔ بچے کی ناک سے سکہ نکالنے میں تقریبا 20 منٹ لگے، جس کے بعد بچے کو ڈسچارج کر دیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حرا ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے اسی طرح کے بہت سے معاملات کو آسانی سے نمٹاتے ہوئے مریضوں کی جان بچائی ہے۔ ماضی میں بھی تین سے چھ سال کی عمر کے کئی بچوں کے گلے میں پھنسے ہوئے سکے نکالے جا چکے ہیں۔

ہسپتال کے ایمرجنسی ڈاکٹروں نے والدین خصوصاً ماؤں کو پیغام بھیجا کہ وہ بچوں پر نظر رکھا کریں تاکہ بچے ایسی کوئی تیز یا چھوٹی چیز نہ رکھیں جو ان کی سانس یا نگلنے کے راستے میں پہنچ کر ان کے لیے مشکل کھڑی پیدا کر دے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں