آسمان پر اڑتے عجیب و غریب جانوروں کی ویڈیو نے خوف پھیلا دیا، کہانی ہے کیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

آسمان میں حرکت کرنے والی عجیب و غریب چیزوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تنازع اور خوف و ہراس پھیلا دیا ۔ اس ویڈیو کو ہزاروں مرتبہ شیئر کیا گیا اور اس پر تبصرے کئے گئے۔

کئی کلپس پر مشتمل اس ویڈیو میں لوگوں کو آسمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دکھایا گیا جہاں ایک بار گھوڑے کی شکل میں اور دوسری گاڑی یا پرندے کی شکل میں عجیب و غریب چیزیں نمودار ہوئیں۔

@myuz_ahmed

Oh my God what is that 😱 it’s really an Angel 🙏🙏🙏

♬ Myuzgaza - كابتن ميوز

تاہم دھندلا کلپ درحقیقت آرٹ کا ایک کام ہے اور اس میں نظر آنے والی اشیا جعلی ثابت ہوئیں۔ یہ انکشاف "فرانس پریس" نے ٹک ٹاک پر گردش کرنے والے کلپ کے واٹر مارک کو تلاش کرنے کے بعد کیا۔

اس کلپ کو پہلی بار شائع کرنے والا اکاؤنٹ غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی تخلیق کار کا ہے جسے احمد ابوحسیرہ کہا جاتا ہے۔ اس نے تصدیق کی کہ یہ ویڈیو کلپ وہی ہےجس میں متحرک شکلیں شامل کی گئی ہیں۔ ایجنسی فرانس پریس فیکٹ چیکنگ سروس نے مہینوں قبل اسی اکاؤنٹ پر شائع ہونے والی ایک جامع ویڈیو پر ایک رپورٹ شائع کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں