حیران کن آپریشن: ترکی کی غار میں پھنسے امریکی سائنس دان کو کیسے نکالا جائے گا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

زیر زمین چار ہزار فٹ سے زیادہ کی گہرائی پر موجود ترکی کے تیسرے سب سے گہرے غار میں پھنسے ایک امریکی سائنس دان کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں زور و شور سے جاری ہیں۔

چالیس سالہ مارک ڈکی، جو خود بھی کیو ریسکیور ہیں، اس وقت علیل پڑ گئے جب وہ اپنے 14ساتھیوں کی ٹیم کے ساتھ ترکی کے جنوب میں واقع مورکا غار کی سیر کر رہے تھے۔

غار میں اترنے کے بعد مارک کو اس وقت طبی امداد دی گئی جب انہوں نے غار کے فرش پر خون کی الٹیاں کیں اور اب انہیں بچانے کے لیے باہر نکالنے کی ضرورت ہے۔

فلاحی تنظیم ’گو فنڈ می‘ نے 100 سے زیادہ فائر فائٹرز، پولیس اہلکاروں، انٹرنیشنل کیوؤرز اور طبی عملے کی مدد سے اس وسیع غاروں کے سلسلے سے مارک کی محفوظ واپسی کے لیے تقریباً 30 ہزار پاؤنڈ جمع کیے ہیں۔

فنڈ ریزر نے ایک بیان میں کہا: ’ان کے معدے سے خون نکل رہا ہے اور جب ان کے حوالے سے رپورٹ موصول ہوئی تو وہ واضح طور پر تقریباً ایک ہزار میٹر گہری غار سے خود نکلنے کے قابل نہیں تھے۔

مورکا غار ترکی کے دور دراز ٹورس پہاڑی پٹی کے وسط میں واقع ہے

بیان کے مطابق: ’زخمی کیور بین الاقوامی سپیولوجیکل کمیونٹی کی ایک معروف شخصیت ہیں، وہ ایک اعلیٰ تربیت یافتہ کیور اور خود بھی ایک کیو ریسکیور ہیں۔ ماہر نفسیات کی حیثیت سے اپنی سرگرمیوں کے علاوہ وہ ای سی آر اے میڈیکل کمیٹی کے سیکرٹری اور امریکہ میں کیوؤ ریسکیو تنظیموں کے انسٹرکٹر بھی ہیں۔

’ان کو بچانے کے لیے ایک بین الاقوامی ریسکیو مشن جاری ہے اور ’گو فنڈ می‘ اس ریسکیو آپریشن میں لاجسٹکس کی مدد فراہم کر رہی ہے۔‘

مورکا غار ترکی کے دور دراز ٹورس پہاڑی پٹی کے وسط میں واقع ہے جب کہ ملک میں اس سے بھی گہرے علاقوں کو تلاش کرنا اور ان کی نقشہ سازی کرنا ابھی باقی ہے۔

مقامی رپورٹس کے مطابق مارک ڈکی کی صحت ’مسلسل بہتر ہو رہی ہے‘ اور آنے والے دنوں میں انہیں بحفاظت نکال لیا جائے گا۔

مارک ڈکی 1990 کی دہائی سے غار کھوج رہے ہیں اور نیو جرسی کی ابتدائی رسپانس ٹیم کے سربراہ ہیں، یہ ایک ٹیم ہے جو امریکہ میں غاروں، چٹانوں اور لاوارث کانوں کو بچانے کے لیے کام کرتی ہے۔

ٹیم کی ویب گاہ کے مطابق وہ مورکا کی چمنیوں کو تلاش کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے اور اس دوران انہوں نے غار کی گہرائی میں جا کر فنگس کے نمونے اکٹھے کرنے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں