سالگرہ کا غیر روایتی جشن؛ مصری دلہن نے شوہر کو بانہوں میں اٹھا لیا

دلہن نے ’العربیہ‘ کو بتایا کہ چار سالہ محبت کے بعد رچائی جانے والی شادی کی پہلی سالگرہ پر انہوں نے شوہر کو فرط جذبات میں بانہوں میں اٹھایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

مصرمیں سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی جانب سے اپنے شوہر کو شادی کی پہلی سالگرہ کے موقعے پر فرط جذبات میں بانہوں میں اٹھانے کی ویڈیو پر صارفین ملے جلے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو پر بعض صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ کسی بیوی کا اپنے مزاجی خدا کو ایسے سرعام بانہوں میں اٹھا لینا ہماری روایات اور اقدار کے منافی ہے۔ تاہم بعض نے اسے جوڑے کی نجی زندگی کا معاملہ قرار دیتے ہوئے انہیں نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے منفرد کلپ پر زبردست فیڈ بیک دیکھنے میں آیا۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد نے پسند کیا ہے تاہم اس کی حمایت میں رائے کم ہی آئی ہے۔



دلہن کا موقف

سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بننے والی خاتون جنہیں سفید عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا ’’کہ اس کا نام ندیٰ حاتم ہے اور ایک سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی۔ تاہم شوہر سے محبت کی کہانی چار سال پرانی ہے۔

’’ہم نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کو غیر روایتی یعنی آؤٹ آف دی باکس سوچ طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا۔ یہ ہماری شادی کی تقریب نہیں تھی۔‘‘

ندیٰ نے مزید کہا کہ "یہ واقعہ اچانک اور فطری تھا اور اس سے پہلے اس کا اہتمام یا اتفاق نہیں کیا گیا تھا۔ ہم مذاق کررہے تھے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ فوٹو گرافر سے میں نے مذاق میں کہا کہ اگر میں ان [شوہر] کو بانہوں میں اٹھا کر ویڈیو بنواؤں تو فوٹوگرافر نے بے ساختہ کہا کہ اگرآپ ایسا کرسکتی ہیں تو کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ویڈیو کو بہت زیادہ پروموٹ کیا گیا اور اس پر فیس بک اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر بڑے پیمانے پر ردعمل سامنے آیا۔

ندیٰ نے کہا کہ اس کا شوہر تو ’’سر پر اٹھائے جانے کے لائق ہے۔‘‘سوشل میڈیا پر ردعمل کے دوران اس پر ناپسندیدگی اور غصے کا اظہار کرنے والے صارفین کے تبصروں میں جوڑے کے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں