چینی خاتون نے انوکھے انداز میں سٹور سے آئی فون چرا لیا، ویڈیو آگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک چینی خاتون نے ناقابل یقین طریقے سے موبائل آلات کو سنھبالنے میں مہارت رکھنے والے ایک سٹور سے آئی فون چرا لیا۔ سٹور نے پلاسٹک کی تار کے ذریعہ اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ ڈسپلے شدہ فونز چوری نہ ہوں۔ تاہم ماہر چورنی نے تمام حفاظتی انتظامات کو توڑ نکال لیا اور آئی فون 14 پلس کو اس کی بنیاد سے الگ کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

نگرانی کے کیمرے سے حاصل کی گئی ایک ویڈیو میں کیو کے نام سے معروف خاتون کو دکھایا گیا ہے۔ وہ جنوب مشرقی چین کے فوجیان میں ایک سٹور میں آلات کے ذریعے براؤز کر رہی ہے۔

اس کے بعد اسے چند سیکنڈ تک آئی فون 14 پلس کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھا گیا، پھر اس نے موبائل فون کو اپنے چہرے کی طرف اٹھایا اور اینٹی تھیفٹ کیبل کو کاٹنے لگی۔ کئی کوششوں کے بعد وہ بالآخر ڈیوائس کو اس کے بیس سے الگ کرنے اور اسے اپنے بیگ میں ڈالنے میں کامیاب ہو گئی۔

تاہم سٹور کے مالکان کو بھی اس وقت بڑی خوشی مل گئی جب پولیس نے سٹور سے نکلنے کے صرف 30 منٹ کے اندر خاتون کو گرفتار کرلیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں