کتے کی طرح بھونک کر پولیس اہلکار نے چوروں کو پکڑ لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ریاست واشنگٹن میں ایک پولیس اہلکار نے کار چوری کرنے والے چوروں کو چکمہ دینے کے لیے ایک چال کا سہارا لیا اور کتے کی طرح بھونکتا رہا۔ اس دوان چور اپنے مذموم اعمال میں مصروف ہوگئے۔

پیئرس کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ پولیس فورسز نے گزشتہ 18 اگست کو صبح 8:30 بجے سے پہلے یونیورسٹی پلیس میں چیمبرز کریک روڈ پر واقع قبرستان کے قریب ایک چوری شدہ گاڑی کی کال کا جواب دیا۔

ایک پولیس اہلکار نے چوری کی گاڑی کی آمد کا انتظار کرتے ہوئے جال بچھایا۔ اس کار میں 4 نوجوان سوار تھے۔ پولیس گاڑی کے ٹائروں کے نشانات کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئی۔ اہلکار گاڑی کی تلاش کرتے رہے یہاں تک کہ انہیں ایک زرعی علاقے کے قریب یہ کار سواروں سے خالی نظر آئی تو انہوں نے چوروں کی تلاش شروع کردی۔

تلاش کے دوران پولیس والے نے چوروں کو دیکھا تو اس نے چیخ کر کہا ہمیں پولیس کے کتوں کو چھوڑنے پر مجبور نہ کرو۔ اس کے بعد وہ خود کتے کی طرح بھونکنے لگا۔ پولیس اہلکار کے کئی بار کتے کے بھونکنے کی نقل کرنے کے بعد چار نو عمر چوروں نے ہتھیار ڈال دئیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں