بہن کو گرم زمین پر ننگے پاؤں چلنے سے بچانے کی خاطر بھائی کا قابل فخر ایثار: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بھائی، یقینی طور پر بہنوں کا مان ہوتے ہیں، ان کے لاڈ اٹھاتے ہیں۔ اس کا عملی ثبوت سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید گرمی سے بچانے کے لیے بھائی نے اپنی چھوٹی بہن کو کمر پر اٹھایا ہوا ہے۔

المرصد ویب گاہ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ دوپہر کے وقت سڑک سے گزر رہا ہے اور اپنی کمر پر چھوٹی بہن کو اٹھا رکھا ہے، جو ننگے پیر ہے۔

بھائی یہ کام اپنی بہن کو گرمی سے بچانے کے لیے کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر چھوٹی بہن کے ننھے محافظ کے رویے کو سراہتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ ’بھائی نے اپنی بہن کے دست و بازو ہونے کا سچا ثبوت پیش کر دیا‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں