سعودی وزارت اطلاعات کا جی 20 سربراہی کانفرنس میں سجا’میڈیا نخلستان‘ توجہ کا مرکز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزارت اطلاعات نے نئی دہلی میں منعقدہ جی 20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر نو سے 11 ستمبر تک خصوصی پویلین کا اہتمام کیا جسے عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بہت زیادہ سراہا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جی 20 کانفرنس میں ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بھی شریک ہیں۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے کہ کوریج کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروے کار لاتے ہوئے مختلف میدانوں میں مملکت میں ہونے والی وسیع ترترقی اوروہاں موجود تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔

’میڈیا نخلستان‘ کے عنوان سے سعودی وزارت اطلاعات کے پویلین کو نیوم پروجیکٹ کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے۔ 12 اسٹالز لگائے گئے ہیں جہاں 20 سے زیادہ ترقیاتی پروجیکٹس کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔

میڈیا نخلستان کے تحت وزارت توانائی، کھیل، سرمایہ کاری، ثقافت، منصوعی ذہانی ، ریڈ سی انٹرنیشنل کمپنی کے علاوہ دیگر ادارے بھی شرکت کررہے ہیں۔

پویلین میں آنے والے مہمانوں کو مملکت کے مختلف شعبوں میں ترقیاتی امور کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا جاتا ہے۔

توقع ہے 2000 سے زائد عالمی اورمقامی شخصیات اور میڈیا سے متعلق افراد پویلین کا دورہ کریں گے جہاں انہیں ترقیاتی امور کے حوالے سے اہم معلومات مہیا کی جائیں گی۔

واضح رہے ’میڈیا نخلستان‘ کا یہ تیسرا ایڈیشن ہے۔ اس سے قبل سال رواں ’جدہ کانفرنس‘ میں پہلے میڈیا نخلستان کا آغاز کیا گیا تھا جبکہ دوسرا راوں برس سالانہ حج کانفرنس جو 20 سے 22 جون 2023 کو ہوئی تھی کو منعقد کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں