شرق اوسط میں پہلی مرتبہ سعودی وادی صفار نے گولڈ کیٹیگری سرٹیفکیٹ جیت لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

درعیہ کمپنی کی کوششوں نے پائیدار ترقی اور معیار زندگی کے میدان میں وادی صفار پراجیکٹ کے لیے گولڈ کیٹگری کا سرٹیفکیٹ جیت لیا۔

ریاض میں واقع وادی صفار کے ماسٹر پلان کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور نفاذ میں پائیداری کے معیارات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ منصوبے کی حکمت عملی کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے خطے میں اپنی نوعیت کے اس منفرد ادارے کو یہ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

درعیہ کمپنی نے وضاحت کی کہ گولڈ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا وادی صفار کے ماسٹر پلان کے عزم کے نتیجے میں ہوا۔ اس ماسٹر پلان کے مقاصد میں قدرتی ماحول کو بہتر بنانے اور خدمات اور تفریح کے لیے مختلف سہولیات فراہم کرنے پر مبنی ایک اعلیٰ اور پائیدار زندگی گزارنے کا تجربہ بنانا ہے۔

وادی کی قدرتی خوبصورتی کی بحالی اور تحفظ کے لیے تین اہم ستونوں پر مبنی کام کیا گیا۔ یہ تین ستون توازن، ماحولیاتی، سماجی اور ثقافتی شناخت اور خوشحالی ہیں۔

درعیہ کمپنی گروپ کے سی ای او جیری انزیریلو نے کہا کہ وادی صفار کا ماسٹر پلان مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کے پہلے گولڈ سرٹیفکیٹ کا مستحق ہے۔ یہ کامیابی کمپنی کے منصوبوں کو براہ راست ایک دوسرے کے ساتھ جوڑتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا یہ سرٹیفکیٹ ایک نئی کامیابی کی نمائندگی کر رہا ہے۔ اس سے درعیہ کمپنی کی جانب سے وادی صفار کو ایک اہم منزل بنانے کے عزم کا اظہار بھی ہوتا ہے۔

وادی صفار کا "سائٹس گولڈ پری سرٹیفیکیشن" حاصل کرنا وادی کے لیے مملکت کے اہم قدرتی مقامات میں سے ایک کے طور پر ایک نئے سرٹیفیکیشن کی نمائندگی کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں