مراکش زلزلہ

مراکش میں زلزلے کے مہلوکین کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایفل ٹاور میں تاریکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پیرس سٹی ہال نے مراکش میں تباہ کن زلزلے میں وفات پانے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مشہورعالم سیاحتی مقام ایفل ٹاور کی بتیاں ہفتے کی رات 11 بجے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پیرس سٹی ہال کے ایک بیان کے حوالے سے ایفل ٹاور کو تاریک کرنے کی اطلاع دی ہے۔

مراکش کی وزارت داخلہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ زلزلے میں 1300سے زیادہ اموات کی تصدیق ہوچکی ہے اور 1800 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

امریکا کے ارضیاتی سروے کے مطابق ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کا مرکزقدیم تاریخی شہر مراکش سے 72 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں