جی 20 اجلاس کی تیاری، بھارتی دارالحکومت سے 60 ہزار کتوں کو نکال دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بھارت نے جی 20 ممالک کے قائدین، ان کے وفد اور قدیم ایشیائی ملک کے دیگر مہمانوں کا استقبال کرنے کے لئے بھرپور تیاری کی۔ اس اہم اجلاس کے حوالے سے کسی بھی پہلو کو نظر انداز نہیں کیا گیا۔ بھارتی تیاروں میں یہ بھی شامل تھا کہ حکام نے اپنے مہمانوں کو سکون فراہم کرنے کے لیے بڑی تعداد میں آوارہ کتوں کو شہر سے بھگا دیا۔

72
Advertisement

مقامی حکام نے ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی میں گھومنے والے تقریباً 60 ہزار آوارہ کتوں کا تعاقب کیا اور انہیں کئی کاروں کے ذریعے شہر سے منتقل کردیا۔ ان کتوں کو آوارہ جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے بنائی گئی پناہ گاہوں میں بھیج دیا گیا۔

مقامی حکام نے اپنی کوششوں کو "بھارت منڈاپم" مرکز میں سربراہی اجلاس کے ہیڈکوارٹرز کے قریب اور اطراف کے علاقوں اور ایئرپورٹ کے ارد گرد کے مقامات پر مرکوز رکھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں