سوڈانی خاتون ٹک ٹاک دیکھ کر حیران رہ گئی، مسلح افراد اس کے گھر میں شادی کر رہے تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان 5 ماہ سے لڑائی جاری ہے۔ کچھ عسکریت پسندوں کی طرف سے شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔ گزشتہ مہینوں کے دوران بہت سے سوڈانی لوگوں نے ایسی تصاویر اور ویڈیوز پیش کی ہیں جن میں مسلح عناصر کو گھروں یا دکانوں میں داخل ہونے اور لوٹ مار کرتے دکھایا گیا ہے۔

حالیہ دنوں میں بعض مسلح افراد کی جانب سے شہریوں کے گھروں میں گھس کر آرام کرنے، کھانے پینے، سونے اور تفریح کرنے کی ویڈیوز بھی بھی سامنے آئی ہیں۔

بات یہاں تک پہنچ گئی کہ خرطوم میں مسلح افراد نے بغیر کسی روک ٹوک کے گھروں میں شادیاں منعقد کرڈالیں۔ ایک نوجوان سوڈانی شخص نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے ارکان ایک گھر میں شادی کی تقریب منعقد کر رہے ہیں۔

پبلشر نے تصدیق کی کہ اس کے دوست کی والدہ غلطی سے اپنے گھر کے اندر سے ٹک ٹاک ویڈیو میں ایک شادی کی تقریب دیکھی اور حیران رہ گئیں۔

یاد رہے 15 اپریل کو فوج اور آر ایس ایف کے درمیان لڑائی شروع ہوئی تھی۔ اس لڑائی میں اب تک لگ بھگ 7500 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں