المناک حادثہ: سعودی طلبہ کی گاڑی بجلی کے پول سے ٹکرا کر جل گئی

گاڑی میں سوار الجوف یونیورسٹی کے تین طلبہ جاں بحق ہو گئے، سوشل میڈیا پر غم کی فضا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شمالی سعودی عرب کے علاقے الجوف کی ہائی وے پر خوفناک حادثے پر مبنی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس المناک حادثے میں یونیورسٹی کے تین طالب عالم جاں بحق ہو گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے طالب علموں کو لے جانے والی گاڑی بجلی کے پول سے ٹکرائی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ جس سے بجلی کا پول زمین پر آن رہا اور گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے تینوں سوار جاں بحق ہو گئے۔

سوشل میڈٖیا پر ویڈیو وائرل کرنے والے صارفین نے حادثے میں تین طالب علموں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

ادھر الجوف یونیورسٹی نے ایکس [سابق ٹوئٹر] اکاؤنٹ پر طلبہ کی ہلاکت پر اظہار غم کیا ہے۔ الجوف یونیورسٹی کے سربراہ نے حادثے میں جان سے ہاتھ دھونے والے طلبہ حسين بن عيسى الرويلی، ‏سيف بن عائض الفهيقی، ‏عبدالعزيز بن محمد الرويلی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں