آٹھ سالہ سعودی بچی نے چھوٹے بھائی کو یقینی موت سے کیسے بچایا، ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ایک آٹھ سالہ سعودی بچی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس نے اپنے چھوٹے بھائی کو یقینی موت سے بچا لیا۔

وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کے صحن میں بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک بچے نے کوئی چیز نگل لی تھی۔ اسے سانس لینے میں مشکل پیش آرہی تھی۔

آٹھ سالہ سالہ بہن نے فوری طور پر اپنے چھوٹے بھائی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ اس نے بھائی کو کمر پکڑ کیا اوپر نیچے اچھالنے کی کوشش کی۔ اس عمل سے چھوٹا بھائی باآسانی سانس لینے لگا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے’ بڑی بہن نے اپنے چھوٹے بھائی کو بچانے کے لیے ذہانت اور ہمت سے کام لیا ہے‘۔

تعریفی تبصرے

صارفین کا کہنا ہے کہ’ سکولوں میں طلبہ کو ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے آگاہی دی جائے‘۔

ایک صارف نے تحریر کیا کہ ’شاباش، بچی نے وہ کام کیا جو عام طور پر بڑے بھی نہیں کرپاتے۔ ایسے موقع پر ہوش وحواس کھو جاتے ہیں۔ بچی نے جرات والا کام کیا‘۔

ایک اور صارف نے تجویز دی تمام لوگ ابتدائی طبی امداد کی تربات لیں اور اسے سکولوں میں لازمی مضمون کے طور پر شامل کرنا چاہئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں