سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا امریکی چینل فاکس نیوز کو خصوصی انٹرویو

چینل کے مطابق کو 20 ستمبر کو شام چھ بجے نشر ہونے والا یہ انٹرویو سینیئر سیاسی اناؤنسر بریٹ بایر لیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان امریکی چینل ’فاکس نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو دیں گے۔ چینل کے مطابق کو 20 ستمبر کو شام چھ بجے نشر ہونے والا یہ انٹرویو سینیئر سیاسی اناؤنسر بریٹ بایر لیں گے۔

امریکی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ 2019 کے بعد کسی بڑے امریکی نیوز چینل کا پہلا انٹرویو ہو گا۔

فاکس نیوز نے انٹرویو کے اہم موضوعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے مستقبل اور امریکہ کے ساتھ اس کے تعلقات کے حوالے سے متعدد موضوعات انٹرویو میں شامل ہوں گے۔

فاکس نیوز نے توجہ دلائی کہ چینل کے سینیئر اناؤنسر بریٹ بایر 19 اور 20 ستمبر کو سعودی عرب سے متعلق سپیشل رپورٹ پیش کریں گے۔ جس میں ’پس دیوار سعودی عرب کا جائزہ‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔

چینل فاکس نیوز کا کہنا ہے کہ وزیر معیشت ومنصوبہ بندی فیصل الابراہیم، کھیلوں کے وزیر شہزادہ عبدالعزیز الفیصل، سیاحت کے وزیر احمد الخطیب، توانائی کے وزیر شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور بوابہ الدرعیہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او جیری انگریلو سمیت متعدد افراد کے انٹرویوز شامل ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں