انڈیا کا نام بدلنے کی کوشش، آج تک کن ملکوں نے اپنے نام بدلے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اگرچہ نئی دہلی میں ہونے والے’جی 20‘ اجلاس کوکئی دن گزر چکے مگر اس اجلاس کے موقعے پر پیش آنے والا ایک واقعہ ابھی تک نہ صرف بھارت بلکہ عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا میں بھی زیر بحث ہے۔

بھارتی صدر نے ’جی 20‘ اجلاس کے شرکاء عشائیے پر مدعو کیا تو انہوں نے خلاف معمول ’پریزیڈنٹ آف انڈیا‘ کے بجائے ’صدر جمہوریہ بھارت‘ کی اصطلاح استعمال کی۔

‘انڈیا‘ کے بجائے‘بھارت‘ کا نام استعمال کرنے پر انڈین میڈیا میں ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔ بھارتی اپوزیشن رہ نماؤں کی طرف سے بھی اس پر تنقید کی اور تجزیہ نگار اس پیش رفت پر بحث کرتے دکھائی دیے۔

کسی ملک کا اپنا نام تبدیل کرنا کوئی نئی بات نہیں کیونکہ اس سے قبل تاریخ میں گہری جڑیں رکھنے والے ممالک بھی اپنے نام بدل چکے ہیں۔

کیا بھارت جیسی آبادی، رقبہ اور حجم رکھنے والے کسی ملک نے اپنا نام بدلا ہے؟َ

اس سوال کا جواب ’ہاں‘ میں ہے۔ ہندوستان سے پہلے کئی ممالک اپنے نام بدل چکے ہیں۔

نام بدلنے والے ملکوں کا نام لیا جائے تو کئی ممالک اس فہرست میں آتے ہیں۔ ان میں سری لنکا بھی ایسا ہی ملک ہے جس کا پرانا نام’سیلون‘ تھا جب کہ عرب اسے "سرندیپ" کا نام دیتے تھے۔

اسی طرح "برما" اب میانمارکہلاتا ہے اور ہم اس کے لوگوں کو برمی کہتے ہیں۔

بنگلہ دیش کسی وقت ’مشرقی پاکستان‘ کہلاتا تھا۔ کانگوکو زائیر کہاجاتا تھا۔

روس کو دیکھیے۔ یہ سوویت یونین ہوا کرتا تھا۔ کمیونزم کے زوال کے بعد یہ روس رہ گیا۔

ہمیں مصر کو نہیں بھولنا چاہیے۔ مرحوم صدر جمال عبدالناصر نے اپنے شامی ہم منصب صدر شکری القوتلی کے ساتھ مصر اور شام کے اتحاد پر اتفاق کیا تو انہوں نے نئے ملک کا نام ’متحدہ عرب جمہوریہ‘ رکھنے کا فیصلہ کیا اور مصر کو ترک کر دیا حالانکہ مصر 3000 سال سے زیادہ پرانا نام ہے۔

تین سال بعد شام میں بغاوت ہوئی جس نے اس کا تاریخی نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔ 10 سال بعد عبدالناصر کا انتقال ہوا اور سادات آئے جنہوں نے مصر کو واپس اپنے نام کر دیا۔

انڈیا یا بھارت؟

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ماہ کے شروع میں ’جی 20‘ اجلاس کے اراکین کو پیش کیے گئے عشائیے کے دعوت نامے نے ملک میں بڑے پیمانے پر تنازع کو جنم دیا تھا۔

دعوت ناموں کی عبارت سے پتہ چلتا ہے کہ اسے عام طور پر "صدر ہند" کے بجائے "بھارتی صدر" کے طور پر خطاب کیا گیا تھا۔ مگر بھارتی اپوزیشن کو یہ تبدیلی پسند نہیں آئی۔

اس نام کو لے کر بھارت میں سیاست اور سوشل میڈیا کے میدان میں جنگ برپا ہے۔

جبکہ دیگر سیاست دانوں نے "بھارت" اور "انڈیا" دونوں اصطلاحات کے استعمال پر زور دیا۔

کچھ عرصہ قبل بھارتی حکام نے ملک کا نام بدل کر "بھارت" کرنے کی کوشش کی کیونکہ یہ نام برطانوی نوآبادیاتی دور کا ہے، لیکن سپریم کورٹ نے اسے مسترد کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں