جازان میونسپلٹی نے سرمایہ کاری کے لیے مناسب 50 منصوبوں کا اعلان کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں جازان ریجن میونسپلٹی نے سرمایہ کاری کے لیے 50 اہم مواقع اور منصوبوں کا اعلان کردیا۔ یہ ترقی، سیاحت اور تفریحی منصوبے ہیں۔ یہ مواقع میونسپلٹی کے محصولات کو بڑھانے اور ترقی دینے کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ ان میں واٹر فرنٹ اور مخصوص تفریحی مقامات کا قیام اور ترقی کے دیگر منصوبے شامل ہیں۔ میونسپلٹی کی کی نمائندگی الدرب گورنریٹ میں الشقیق سنٹر کی میونسپلٹی نے کی۔
سیکریٹریٹ نے اشارہ کیا کہ سرمایہ کاری کے لیے جو مواقع پیش کیے گئے ہیں ان میں بہت سی سرگرمیاں شامل ہیں۔ ان میں تفریحی سیاحتی مصنوعات کا قیام، آپریشن اور دیکھ بھال، سدرن کارنیش پارک، 5 سٹار ہوٹل کا قیام، واٹر پارک کا قیام، آپریشن، ہسپتال، کمرشل کمپلیکس اور سٹیشنز کے منصوبے ہیں۔ اس کے علاوہ سیاحتی مصنوعات کے منصوبے بھی شالمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جازان اس وقت مختلف شعبوں میں ایک بڑے ترقیاتی نشاۃ ثانیہ کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ تجارتی اور رہائشی سہولیات کے پھیلاؤ سے لے کر بین الاقوامی سڑکوں اور سمندر کے کنارے جانے والی سڑکوں کے ساتھ سیاحوں کو ایڈجسٹ کرنے کے منصوبے عمل میں لائے جارہے ہیں۔ الشقیق میں بہت سے ہوٹل اور رہائشی کمپلیکس تعمیر کئے گئے ہیں۔
تعطیلات کے دنوں میں الشقیق میں بڑے پیمانے پر سیاحتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا جاتا ہے۔ یہاں بہت سے زائرین کو سمندر کے کنارے اور دیگر سیاحتی مقامات پر کیمپ لگانے کے مواقع ملتے ہیں۔ سیاحت کے رسیا افراد کے مطالبے پر یہاں تعمیرات اور رئیل اسٹیٹ کی ایک بڑی نقل و حرکت دیکھی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں