عروق بنی معارض ریزو کا عالمی ثقافتی ورثے میں اندراج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں عروق بنی معارض ریزرو کا یونسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں اندراج ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عروق بنی معارض ریزو کو یونسکو نے اپنی آفیشل ویب سائٹ میں شامل کر لیا ہے۔

یہ سعودی عرب کا طبعی ثقافتی اور جغرفیائی تاریخی ورثہ ہے جس کا اندراج یونسکو میں کیا گیا ہے۔

حالیہ دنوں ریاض میں یونسکو کے تحت عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جو 25 ستمبر تک رہے گا۔

اجلاس میں متعدد نئے تاریخی مقامات کا اندراج متوقع ہے جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں