ازمث 2023: سعودی عرب کا قومی دن، العلا کی نخلستانی وادیوں میں ویک اینڈ پارٹی

سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کے موقع پر العلا نخلستان کی وادی میں ایک پارٹی جہاں جشن منایا جا رہا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے قومی ورثے کے مقام کی نخلستانی وادی میں تہواروں کا ایک سالانہ سلسلہ ’’العلا مومنٹس‘‘ جمعرات کو ازمث میوزک ایونٹ کے ساتھ شروع ہوا۔

جنوبی کوریا کے ڈی جے پیگی گو اور برطانوی گلوکار-نغمہ نگار جورجا اسمتھ سمیت چنیدہ فنکاروں کے ہمراہ دارالحکومت ریاض کے شمال مغرب میں پہاڑی علاقہ بین الاقوامی اور مقامی فنکاروں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

العلا رائل کمیشن کے ڈیسٹینیشن منیجمنٹ اینڈ مارکیٹنگ کے نائب صدر رامی المعلم نے کہا، "ہم انتظار نہیں کر سکتے کہ جو کچھ اس سال ہمارے پاس موجود ہے، مہمان اس کا تجربہ کریں۔"

انہوں نے میڈیا کو ایک بیان میں کہا، "العلا مومنٹس ان لوگوں کے ناقابلِ یقین تجربات سے لطف اندوز ہونے کے بارے میں ہے۔

مملکت کے 93ویں قومی دن کے موقع پر اس تجربے کا اہتمام سعودی میں کاروبار کرنے والی تفریحی فرم ’’ایم ڈی ایل بیسٹ‘‘ نے کیا ہے جس نے ایک بیان میں "حیرت انگیز اور تاریخی العلا کو فن، آواز اور موسیقی کے ایک غیر معمولی اجتماع میں تبدیل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔"

یہ تفریحی فرم ریاض میں سہ روزہ پرچم بردار ساؤنڈ سٹارم فیسٹیول کی میزبانی کے لیے مشہور ہے جس میں 2022 میں 600,000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

زمینی حقیقت کیا ہے؟

سفری ویڈیوز کے ذریعے مملکت کی تشہیر کرنے والے ایک سعودی شہری محمد سال، جو جمعرات کو دوسری بار العلا کنسرٹ میں شرکت کر رہے ہیں، نے العربیہ کو بتایا کہ "اس بار میں کسی چیز کی توقع نہیں کر رہا کیونکہ جب بھی میں وہاں جاتا ہوں، یہ [العلا] مجھے کسی نئی چیز کے ساتھ حیران کر دیتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "میں بیلجیئم میں ٹومارو لینڈ جانے کا ارادہ کر رہا تھا لیکن اب اس کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ سعودی عرب میں ہو رہا ہے۔"

سال ٹی وی میزبان ہونے کے علاوہ ایک پرجوش پروڈیوسر بھی ہیں جن کے نئے جذبۂ جنون کا تعلق فن اور تفریح کے لیے سعودی عرب کے "کھلے دروازے" سے وابستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "میں دنیا کے طول و عرض کا مسافر تھا اور لوگوں کے دنیا کو دیکھنے کے لیے مواد تیار کرتا تھا۔ لیکن اب میں سعودی مملکت میں مواد بناتا ہوں تاکہ لوگ سعودی کو دیکھ سکیں۔" اور انہوں نے کہ کہ وہ مملکت میں دستیاب تفریح کے متنوع آپشنز کا تجربہ کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے وژن 2030 اصلاحاتی منصوبے کے آغاز کے بعد سعودی عرب نے آزاد خیالی کا سفر شروع کیا۔ اس کے ایک حصے میں موسیقی اور سنیما سمیت تفریح سے متعلق ملک کی سابقہ سخت گیر پالیسیوں کو نرم کرنا شامل تھا۔

سعودی میں مقیم پاپ آرٹسٹ ملہم جنہوں نے پہلے ایم ڈی ایل بیسٹ کے زیرِ اہتمام ایک تقریب میں فن کا مظاہرہ کیا ہے، نے کہا ازمث مقامی اور عالمی موسیقی اور موسیقاروں کے درمیان گویا ایک "پل" ہے۔

انہوں نے میلے کے موقع پر العربیہ کو بتایا، "سعودی بہت زیادہ بدل رہا ہے اور اسی طرح موسیقی کی آواز بھی جو ہماری مقامی آواز کو بین الاقوامی آواز کے ساتھ مربوط کر رہی ہے۔ ہم سعودی موسیقی، آلات اور سعودی دھن کو عالمی سطح پر متعارف کرانا چاہتے ہیں اور ہماری یہی کوشش ہے۔"

انہوں نے کہا کہ ملہم العلا ایونٹ میں پرفارم نہیں کر رہے بلکہ وہ شہر میں اس تقریب کا تجربہ کرنے کے لیے موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی زمین کے خوبصورت مناظر انہیں "متاثر" کرتے ہیں۔

جدہ میں مقیم آرٹسٹ نے کہا، "ایک مشہور مقام پر موجودگی واقعی مجھے اور بہت سے دیگر فنکاروں کو ایسی تخلیق کرنے کی ترغیب دیتی ہے جو ہم نے پہلے نہیں کی۔ میں یہاں آ کر بہت پرجوش ہوں۔ ملک کی تعمیر کے بہت سے کاموں میں حصہ لینے کے لیے پرجوش ہوں۔"

انہوں نے مزید کہا، "مجھے اپنے ملک پر بہت فخر ہے۔ ہم نے گذشتہ دو سالوں میں بہت زیادہ پیشرفت کی ہے جس پر مجھے بہت فخر ہے اور میں اس میں حصہ لے کر اور اس تحریک کے اندر ایک رہنما بن کر بہت پرجوش ہوں اور میں اس وژن اور جس طرف ہمارا تعمیری سفر جاری ہے، پر بہت زیادہ یقین رکھتا ہوں۔"

"میں مستقبل کے لیے بہت پرجوش ہوں۔"

لائن اپ

فیسٹیول کے شرکاء ٹیکنو سے لے کر ہاؤس اور آر ایند بی سے لے کر سول تک درجنوں فنکاروں کو سن سکتے ہیں۔

پہلا دن، 21 ستمبر: یو کے انڈی بینڈ دی کوکز، جنوبی کوریا کے ڈی جے پیگی گو، آسٹریلوی گلوکار اور ریکارڈ پروڈیوسر آر وائے ایکس، مصری راک بینڈ کیروکی، الیکٹرانک میوزک جوڑی تھیوری کارپوریشن، سعودی نژاد ڈی جے نوریہ، سعودی ڈی جے اور پروڈیوسر بلیو پیپر، عرب ہیز گوٹ ٹیلنٹ اسٹار دانیل، خاتون گلوکار و نغمہ نگار کوسمی کیٹ، سعودی ڈی جے جے ای ایم ای اور علاقائی ستارے دورار، نوماد، عامرو اور سوکرے۔

دوسرا دن، 22 ستمبر: انگلش گلوکار و نغمہ نگار جورجا اسمتھ، انڈی آرٹسٹ ڈوپ لیمن، آسٹریلوی گلوکار چیٹ فیکر، شمالی مالی کے تیناریوین، غزہ میں پرورش پانے والے سینٹ لیونٹ، شکون لائیو، ایمے اینڈ ڈکسن، اور علاقائی لیجنڈز ونائل موڈ، ہوسا اور زیدا، ڈش ڈیش، ماجد، کیان، زون+، بلو، انمارز، اور نارک بیٹ۔

ویک اینڈ اور ایک دن دونوں کے لیے 215 ڈالر (808 سعودی ریال) سے شروع ہونے والے پاسز العلا کی دفتری ویب سائٹ کے ذریعے دستیاب ہیں۔

منتظمین نے فیسٹیول کی ایک نغماتی لسٹ بھی ترتیب دی ہے جو اب سپوٹیفائی پر نشر ہو رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں