شام کو اداکاری کرنے والے مصری فنکار کی صبح موت کی خبر آگئی

ڈرامہ ’’ چارلی‘‘ کا اداکار احمد عصام حادثہ کا شکار ہوگیا، ہیرو محمد فہیم کا اظہار افسوس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ڈرامے "چارلی" کی ٹیم کے ارکان کو اس وقت شدید صدمے کا سامنا کرنا پڑا ہے جب شام کو شو میں ان کے ساتھ کام کرنے والے فنکار احمد عصام کی صبح موت کی خبر آگئی۔ اس اچانک موت نے سب کو غم میں مبتلا کردیا۔ ڈرامہ بطور ہیری محمد فہیم اداکاری کر رہے ہیں۔ اسے مدحت العدل نے لکھا اور اس میں مصری فنکاروں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

جمعہ کی شام شو میں ساتھ رہنے والے فنکار احمد عصام کی موت سے تمام ساتھی اداکار حیران رہ گئے۔ ڈرامہ کے ہیرو محمد فہیم نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے مرحوم کے لیے سوگ کا اظہار کیا۔ فنکار احمد عصام کی نماز جنازہ ہفتہ کو دوپہر کو قاہرہ کی سیدہ نفیسہ مسجد سے ادا کی گئی۔

مرحوم فنکار نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز بچپن سے کیا۔ انہوں نے نیشنل چلڈرن تھیٹر میں حصہ لیا۔ دو سال قبل وہ "چارلی" کے گروپ میں شامل ہوئے تھے۔

تھیٹر گروپ کے ارکان کو شدید صدمے کا سامنا ہے کہ چند گھنٹے قبل انہیں چھوڑ کر جانے والے نوجوان ادا کار کس طرح اس بے ثبات دنیا سے کوچ کرگیا۔ موت کی چونکا دینے والی خبر کا اعلان مصری فنکار عادل شعبان نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فنکار تھیٹر سے واپسی کے دوران ایک دردناک حادثے کے بعد انتقال کر گیا۔

مصری فنکار نے انکشاف کیا کہ احمد عصام اپنے بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوئے۔ ان کے بھائی کی بھی چند سال قبل تھیٹر جاتے ہوئے حادثے میں موت ہو گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size