فضاء میں اڑنے والے طیارے جو لگژری رہائش گاہوں میں بدل گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

فضاؤں کی بلندیوں میں سیکڑوں لوگوں کو لے کر پرواز کرنے والے ہوائی جہازوں کے گراؤنڈ کیے جانے کے بعد انہیں دیگر مقاصد کے ساتھ رہائشی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جانے لگا ہے۔

جو آن اوسیری کا گھر جل جانے کے بعد اس کے ذہن میں ایک عجیب خیال آیا۔ کیا ہوگا اگر وہ ہوائی جہاز میں رہائش اختیار کرے؟۔

جو این اوسری اپنی رہائش گاہ کے اندر (گیٹی)
جو این اوسری اپنی رہائش گاہ کے اندر (گیٹی)

اس نے ایک بوئنگ 727 خریدا جو اسکریپ کے لیے فروخت کیا جا رہا تھا۔ اسے اپنی ملکیت کےقطعہ زمین میں منتقل کیا، اسے ایک گھر کے طور پر تیار کرنے میں 6 ماہ گذارے اور زیادہ تر کام خود کیا۔

جب کام ختم ہوا تو طیارہ ایک قابل رہائش گھر تھا، جس کا کل رقبہ تقریباً 1500 مربع فٹ تھا، جس میں کاک پٹ کی جگہ تین بیڈروم، دو باتھ رومز اور ایک باتھ ٹب تھا۔ اس سب کی قیمت تقریباً 30,000 ہزار ڈالر تھی مگرآج اس کی قیمت ساٹھ ہزار ڈالر تک ہوگی۔

ہوٹل کوسٹا وردے میں دو بیڈ رومز کے ساتھ تجدید شدہ بوئنگ 727 ہے (ہوٹل کی ویب سائٹ)
ہوٹل کوسٹا وردے میں دو بیڈ رومز کے ساتھ تجدید شدہ بوئنگ 727 ہے (ہوٹل کی ویب سائٹ)

بیوٹیفکیشن کے شعبے میں کام کرنے والی اوسیری کا ایوی ایشن کی دنیا سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن وہ اپنی بھابھی کے عجیب و غریب مشوروں پر عمل کر رہی تھی، جو ہوائی اڈے پر گراؤنڈ کنٹرولر کے طور پر کام کرتی ہے۔

جمبو سٹے ہوٹل مکمل طور پر بوئنگ 747 طیارے کے اندر بنایا گیا ہے (فیس بک پر ہوٹل کا صفحہ)
جمبو سٹے ہوٹل مکمل طور پر بوئنگ 747 طیارے کے اندر بنایا گیا ہے (فیس بک پر ہوٹل کا صفحہ)

وہ 1995 سے 1999 تک 4 سال تک ہوائی جہاز میں رہیں۔ اس کے بعد انہوں نے گھر نما طیارے کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی کوشش کی مگر جہاز ٹرک سے گر کر تباہ ہو گیا۔

اگرچہ جوآن ہوائی جہاز میں رہنے والی پہلی خاتون نہیں تھی لیکن اس کی کہانی نے دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دی۔

جمبو سٹے ہوٹل مکمل طور پر بوئنگ 747 طیارے کے اندر بنایا گیا ہے (فیس بک پر ہوٹل کا صفحہ)
جمبو سٹے ہوٹل مکمل طور پر بوئنگ 747 طیارے کے اندر بنایا گیا ہے (فیس بک پر ہوٹل کا صفحہ)

’سی این این‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق نوے کی دہائی کے آخر میں ایک الیکٹریکل انجینیر راس کیمبل جس کے پاس اپنا نجی پائلٹ لائسنس تھا نے جو آن اسیری کی حیرت انگیز کہانی اس وقت ریڈیو پر سنی جب وہ اپنی کار چلا رہا تھا۔

جمبو سٹے ہوٹل مکمل طور پر بوئنگ 747 طیارے کے اندر بنایا گیا ہے (فیس بک پر ہوٹل کا صفحہ)
جمبو سٹے ہوٹل مکمل طور پر بوئنگ 747 طیارے کے اندر بنایا گیا ہے (فیس بک پر ہوٹل کا صفحہ)

کیمبل جوآن کی کہانی میں منہمک ہوگیا اور وہ پوری توجہ سے اس کی کہانی سنتا رہا۔

ہوٹل کوسٹا وردے میں دو بیڈ رومز کے ساتھ تجدید شدہ بوئنگ 727 ہے (ہوٹل کی ویب سائٹ)
ہوٹل کوسٹا وردے میں دو بیڈ رومز کے ساتھ تجدید شدہ بوئنگ 727 ہے (ہوٹل کی ویب سائٹ)

جنگل کے وسط میں بوئنگ 727 طیارہ

کیمبل اب اپنے ہوائی جہاز بوئنگ 727 میں اوریگون کے ہلزبورو کے جنگل میں رہتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ’میں اب بھی جو آن کی حمایت کرتا ہوں اور میں اس کا شکر گذار ہوں،" وہ کہتے ہیں۔ میں پھر کبھی عام گھر میں نہیں رہوں گا۔ اس کے پروجیکٹ کی لاگت تقریباً 220,000 ڈالر (آج کی قیمتوں میں تقریباً 390,000 ڈالر) تھی، جس میں سے تقریباً نصف جہاز کی خریداری پر لگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں