آلو چوروں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا، مصری وزارت داخلہ متحرک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصری پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک گینگ کو گرفتار کرلیا ہے جس کے افراد نے آلو سے لدے ایک ٹرانسپورٹ ٹرک کو چرا لیا تھا۔

قبل ازیں ان آلو چوروں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا تھا۔ چوروں نے قاہرہ کے قریب واقع قلیوبیہ گورنری میں سڑک پر گاڑیوں سے سامان اتارا تھا۔

پچھلے دو دنوں کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آلو کے ٹرک کی چوری کی ویڈیو گردش کر رہی تھی۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور ان آلو چوروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مصری وزارت داخلہ نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ پبلک سکیورٹی سیکٹر کی معلومات اور تحقیقات کی بنا پر قلیوبیہ سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مل کر اس گروہ کا پتہ لگایا گیا۔ اس گینگ میں 12 افراد شامل تھے۔ ان میں سے 6 کا مجرمانہ ریکارڈ تھا۔ یہ گینگ گاڑیوں پر لدے پھلوں کی بھی چوری کرتے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ ان لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے اس واقعے کے ارتکاب کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ ان کے زیر استعمال رکشہ نما ’’ ٹوک ٹوک‘‘ گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔

وزارت نے اپنی پوسٹ کو ان لوگوں کے چہروں کی دھندلی تصویر کے ساتھ منسلک کیا جو چوری میں استعمال ہونے والی اشیا کے ساتھ پکڑے گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں