سعودی عرب میں پہلا سینما ایونٹ یکم اکتوبر سے شروع

ریاض میں ہونے والے ’’سعودی فلم فورم‘‘ میں 100 افراد شرکت کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینما ایونٹ منعقد کیا جارہا ہے۔ ریاض میں ’’سعودی فلم فورم‘‘ کے عنوان سے اس تقریب میں 100 کے قریب افراد شریک ہوں گے۔ یکم سے چار اکتوبر تک جاری رہنے والی اس تقریب میں 50 اہم مقررین خطاب کریں گے۔

مملکت میں اس نوعیت کی پہلی تقریب کا یہ پہلا سیشن ہوگا۔ اس کا انعقاد فلم انڈسٹری کو سعودی معیشت میں اہم شراکت دار میں تبدیل کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ اس تقریب سے فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے مواقع اور تعاون کو بڑھا کر، تجربات کے تبادلے کے ذریعے، پائیدار اور تجدید شدہ اقتصادی ترقی کے حصول کو ممکن بنایا جائے گا۔

یہ تقریب ریاض کے بلیوارڈ سٹی ایگزیبیشن ہال میں منعقد کی جارہی ہے۔ سعودی عرب میں فلم سازی کی حقیقت اور مستقبل کا جائزہ لینے کے لیے ممتاز فلم سازوں، پروڈیوسروں، ہدایت کاروں، سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی میڈیا کے افراد تقریب میں شرکت کریں گے۔

ورکشاپس

’’سعودی فلم فورم‘‘ میں ورکشاپس اور کئی سیکشنز بھی شامل کئے گئے ہیں۔ انسپائریشن زون، انوویشن زون، انٹرایکٹو ایکٹیویٹیز زون، ایکسپیریئنسز زون، بزنس زون اور ڈیسٹینیشنز ایگزیبیشن کو شامل کیا گیا ہے۔ فورم کے مقررین میں فلم پروڈیوسر رشا الامام، سکرین رائٹر اور پروڈیوسر محمد حفظی، فلم ساز اینڈریو بارنسلے اور دیگر شامل ہیں۔

سعودی فلم کمیشن کے سی ای او انجینئر عبداللہ آل عیاف نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ فورم فلم انڈسٹری کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔ یہ فلم انڈسٹری میں سرگرم تمام علاقائی اور بین الاقوامی گروپوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں