سعودی عرب میں پہلے کیرم ٹورنامنٹ کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں پہلے کیرم ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ جدہ گورنریٹ میں سعودی کمیٹی برائے پاپولر گیمز کے زیر نگرانی تاریخی جدہ اور وزارت کھیل کی سرپرستی میں 93 ویں قومی دن کی سرگرمیوں کے سلسلے میں پہلے کیرم ٹورنامنٹ کے مقابلوں کا آغاز کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں 64 مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

سعودی کمیٹی برائے پاپولر گیمز کے سی ای او ابراہیم الشرائدہ نے وضاحت کی کہ ان مقابلوں کا مقصد معاشرے کے ارکان کے درمیان روایتی کھیلوں کے رواج کو فروغ دینا اور ان کا احیاء کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی پورے سعودی عرب میں اس قسم کے کھیلوں کو تیار کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ مسابقتی اور تفریحی کھیل ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی حصہ ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کمیٹی نے سعودی عرب میں مقبول گیمز کے لیے انوینٹری کا سب سے بڑا پراجیکٹ مکمل کیا گیا ہے۔ مملکت میں تقریباً 800 گیمز کی انوینٹری کی گئی ۔ اس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ خیال یہ روایتی کھیل کسی مخصوص گروپ تک محدود نہیں ہیں۔ ان کھیلوں میں مختلف عمروں کے افراد حصہ لیتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں