لکھنے پڑھنے کا خواب 92 سالہ بھارتی خاتون نے پورا کر لیا

80 سال چھوٹے طلبہ کے ساتھ پڑھنا شروع کیا، پوتے کی بیوی کے ساتھ بھی سکول گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت میں ایک 92 سالہ معمر خاتون نے لکھنے پڑھنے کا اپنا خواب پورا کرکے دنیا کو حیران کردیا۔ بھارتی دادی نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ سکول جانے کے بعد پڑھنا لکھنا سیکھ لیا۔ معمر خاتون کے عزم نے دوسروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنے اور خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دی ہے۔ 1931 کے آس پاس پیدا ہونے والی اور بھارت میں برطانوی نوآبادیاتی حکومت کے خاتمے سے دو سال قبل 14 برس کی عمر میں شادی کرنے والی سلیمہ خان نے ہمیشہ پڑھنا لکھنا سیکھنے کا ایک خواب دیکھا تھا۔ دہائی گزرتی گئیں لیکن سلیمہ خان نے اپنے خوابوں کو دھندلا نہ ہونے دیا۔ اتر پردیش کے شہر ’’بُلند شہر‘‘ میں رہنے والی لڑکی کے گاؤں میں کوئی سکول نہیں تھا۔

چھ ماہ قبل سلیمہ نے اپنے سے آٹھ دہائی چھوٹے طالب علموں کے ساتھ پڑھنا شروع کیا۔ وہ اپنے پوتے کی بیوی کے ساتھ سکول گئی۔ لوگوں کو اماں جی کی کہانی کا اس وقت پتہ چلا جب اس کی ایک سے لے کر سو تک گنتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سلیمہ خان نے ’’ ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کو بتایا کہ میں نوٹ شمار کرنے میں اچھی نہیں تھی اور اس لیے میرے پوتے مجھ سے اضافی رقم اڑا لے جاتے تھے لیکن اب وہ دن ختم ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں