ویڈیو: فٹ بال میچ کے دوران کتا گھس آیا، فٹ بال چھین کر سب کی دوڑیں لگوا دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک دلچسپ واقعہ میں میکسیکن لیگ کے میچ کے دوران ایک کتے نے فٹبال کے میدان پر دھاوا بول دیا اور فٹ بال چھین کر کھلاڑیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔

مقامی لیگ کے 11ویں راؤنڈ میں ڈوراڈوس ڈی سینولا اور اس کے میزبان البرگیو ڈی اوکساکا کے درمیان ہونے والے میچ میں اسٹیڈیم کے اندر کتا گھس آیا۔

سٹیڈیم میں نئے مہمان نے تعاقب کرتے ہوئے گیند پر قبضہ جمایا اور پھر اسے اٹھا کر بھاگ نکلا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی اہلکار کئی منٹ تک اس کے پیچھے بھاگتے رہے۔ کتے کو بالآخر پکڑ لیا گیا۔

اس دوران شائقین سیٹیاں اور نعرے لگاتے ہوئے اس واقعہ سے محظوظ ہوتے رہے۔ یہاں تک کہ میچ کے کمنٹیٹر بھی پرجوش انداز میں بولتے رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں