جانیے! امبر لیبروک نے مارشل آرٹس سے قبول اسلام کا سفر کیسے طے کیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کے میدان میں نمایاں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی معروف فائٹر امبر لیبروک نے اسلام قبول کر لیا۔

35 سالہ ایتھلیٹ امبر لیبروک پروفیشنل فائٹرز لیگ میں فیدر ویٹ ڈویژن میں مقابلہ کرتی ہیں اور اپنے کیریئر میں بہت سی کامیابیاں سمیٹ چکی ہیں۔

امبر لیبروک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں اُنہیں پُرسکون ماحول میں عبادت کرتے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے کیپشن میں لکھا کہ پچھلے کچھ مہینے زندگی میں بہت سی تبدیلیاں لائے، میری زندگی میں بہت سے نیشب و فراز آئے، میں نے بہت زیادہ محنت کی مگر پھر بھی کمی رہی۔ اُنہوں نے لکھا کہ بہت سے ایسے لوگ جن سے میں بہت پیار کرتی تھی قطع تعلق ہو گئی اور میری زندگی بالکل اُلجھ گئی تھی۔

امبر لیبروک نے لکھا کہ پھر پلک جھپکتے ہی سب کچھ سمجھ میں آنے لگا اور ہر چیز مجھے اللّٰہ کے قریب کرنے لگی میں دین کی تلاش کرنے پر مجبور ہو گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی توقع نہیں تھی کہ یہ اتار چڑھاؤ زندگی میں برکتوں کے لیے جگہ بنانے کے لیے آ رہے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ زندگی کے اس مقام پر پہنچنے کے بعد لگتا ہے کہ سب کچھ بالکل ویسا ہے جیسا ہونا
چاہیے تھا بلکہ میری حیثیت سے زیادہ ہے۔

امبر لیبروک نے لکھا کہ یہ میری مرضی کے مطابق نہیں بلکہ یہ اللّٰہ کی مرضی کے مطابق ہوا ہے اور مجھے اس پر پورا بھروسہ ہے چاہے زندگی اچھی یا بری جو بھی ہو۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ یہ ایک حیرت انگیز سال رہا ہے اور یہ ابھی ختم نہیں ہوا، میں ہر اس چیز کی منتظر ہوں جو مجھے آگے ملنے والی ہے، الحمد للّٰہ!

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں