سعودیوں نے کافی کا عالمی دن کیسے منایا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یکم اکتوبر کو انٹرنیشنل کافی ڈے منایا گیا۔ پوری دنیا کی طرح بڑی تعداد میں سعودیوں نے بین الاقوامی کافی ڈے کے حوالے سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بات چیت کی۔ انہوں نے سعودی قہوہ اور اسے تیار کرنے کے طریقے پر روشنی ڈالی۔

سعودیوں نے کافی فارمز اور سعودی کافی کی تیاری اور پینے میں استعمال ہونے والے آلات کی ویڈیوز بھی پیش کیں اور اس بات پر زور دیا کہ یہ دن سعودی قہوہ کی حیثیت کو ایک مستند ثقافتی علامت کے طور پر مضبوط کرنے کے لیے آتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ سعودی عرب میں قہوہ پینا قدیم زمانے سے ایک تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہے اور یہ ان عظیم اقدار کی علامت ہے جو سعودیوں کو ممتاز کرتی ہیں۔ سعودی عرب کی یہ اقدار مہمان نوازی اور سخاوت پر مبنی ہیں ۔ سعودی شہریوں نے نشاندہی کی کہ قہوہ اب بھی سعودی عرب میں معاشرے کے اراکین کے درمیان کسی بھی ملاقات یا اجتماع کا ایک لازمی حصہ ہے۔

سعودی عرب میں کُلنری آرٹس اتھارٹی نے سعودی کافی فیسٹیول 2023 بھی منعقد کیا۔ یہ فیسٹول 28 ستمبر کو شروع ہوا اور آج یکم اکتوبر کو اختتام پذیر ہوا۔ یہ تہوار ایک نمایاں ثقافتی تقریب ہے جو سعودی کافی کی قدیم تاریخ اور بھرپور ورثے کا جشن مناتی ہے۔ یہ تہوار اپنے زائرین کو مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں کے ذریعے ایک بھرپور ثقافتی تجربہ بھی فراہم کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں