کتاب میلے میں ’’ ریاض فرانسیسی پڑھتا ہے‘‘ اقدام، 80 پبلشرز کی شرکت

فرانسیسی کھانا پکانے، ثقافت، فیشن اور سیاحت پر کتابیں رکھی گئیں، فرانسیسی میں ترجمہ شدہ جاپانی کتابوں کی پذیرائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ریاض بین الاقوامی کتاب میلہ 2023 کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر فرانسیسی سفارت خانے نے "ریاض ریڈز فرنچ" اقدام کا آغاز کیا۔ یہ اقدام سٹیفن لائبریری کے تعاون سے کیا گیا۔ اس میں مختلف فنی اور ادبی شعبوں، بچوں کے ادب اور دیگر انواع میں 80 فرانسیسی پبلشرز نے کتابیں پیش کیں۔ سٹیفن لائبریری کی بنیاد 1956ء میں رکھی گئی تھی۔

"سٹیفن لائبریری"، کا نام اس کے سی ای او اور بانی نزیہ سٹیفن کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ بہت سے فروخت کے چینلز میں سرگرم رہی ۔ پھر اس نے 2008 میں ایک پبلشنگ لائبریری کا اضافہ کیا گیا۔

لائبریری کا تعلق ناولوں، مضامین، عمدہ کتابوں، بچوں کے ادب اور مزاحیہ کہانیوں سے ہے۔ خاص طور پر اس کی ایک پوری منزل مزاحیہ کہانیوں اور بچوں کی کتابوں کے لیے مختص ہے۔

ریاض میں کتاب میلے میں فرانسیسی زبان کی کتابیں
ریاض میں کتاب میلے میں فرانسیسی زبان کی کتابیں

مشرق وسطیٰ میں لائبریری کے علاقائی ڈائریکٹر نے کہا کہ دنیا کے مختلف ملکوں میں قومی زبان اور اس کے علوم کے احیا میں فرانسیسی اعلیٰ حلقے دلچسپسی رکھتے ہیں۔ عرب ملکوں میں انگلش کتابوں کی مانگ کے باوجود سٹیفن لائبریری کی کتابوں کی مانگ قابل تعریف ہے۔

فرانسیسی کھانا پکانے، ثقافت، فیشن، اور سیاحت پر کتابوں کے علاوہ فرانسیسی میں ترجمہ شدہ جاپانی کتابوں نے فرانسیسی اقدام کے پویلین کے ایک بڑے کونے پر قبضہ کئے رکھا۔ ان کتابوں کو بھی پذیرائی ملی۔

فنون، تاریخ، فلسفہ اور دیگر شعبوں میں معیاری فرانسیسی کتابیں رکھی گئی تھیں۔ فلابرٹ، مولیئر اور کیمیٹ جیسے بڑے فرانسیسی مصنفین کی کتابیں بھی موجود تھیں۔

واضح رہے ریاض بین الاقوامی کتاب میلہ 2023 ادب، اشاعت اور ترجمہ اتھارٹی کے زیر اہتمام 28 ستمبر سے 7 اکتوبر تک کنگ سعود یونیورسٹی میں "ایک متاثر کن منزل" کے نعرے کے تحت منعقد کیا گیا ہے۔ اس میں 1800 سے زائد اشاعتی اداروں کی کتابیں رکھی گئی ہیں۔ اس کتاب میلے میں 32 ملکوں کے 800 سے زیادہ پویلین بنائے گئے ہیں۔ سلطنت عمان کو اس نمائش کا مہمان خصوصی بنایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں