عالمی یوم استاد پر ڈائیلاسز کے لیے آنے والے مریض معلم کو ہسپتال نے کیا سرپرائز دیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ایک ہسپتال نے اپنے ہاں زیر علاج استاد کو سرپرائز دے کر منفرد انداز میں عالمی یوم استاد منایا۔

عالمی یوم استاد کے موقع پر وسطی سعودی عرب کے الخرج کے ہسپتال نے جمعرات کو وہاں داخل استاد خالد العنزی کو اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا جب وہ اپنے گردوں کی صفائی کا پروسیجر کروا رہے تھے۔

الخرج کے شاہ خالد ہسپتال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" [سابقہ ٹوئٹر] پر بتایا کہ استادوں کے عالمی دن کے موقع پر ہم نے اظہار تشکر کے طور پر اپنے ہاں زیر علاج استاد خالد العنزی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی۔

الخرج گورنری کے حطین مڈل سکول میں عربی زبان کے استاد نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ میں چار سال سے ڈائیلاسز کروا رہا ہوں اور میں تین دنوں میں چار گھنٹے تک ڈائیلاسز کراتا ہوں۔ بیماری کے باوجود میں نہیں چاہتا کہ یہ تعلیمی خدمات میں رکاوٹ بنے۔

انہوں نے بتایا کہ جس ہسپتال میں آپ ہفتے میں 12 گھنٹے ڈائیلاسز کے لیے موجود رہتے ہوں، اس ہسپتال کی جانب سے آپ کی تکریم باعث فخر ہے۔ اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر جب ایک زیر علاج معلم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کا سنا تو میرے پاس کنگ خالد اسپتال کا شکریہ ادا کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں