سعودی وزارت ثقافت نے کانز فلم فیسٹیول میں "سلور ڈولفن" ایوارڈ جیت لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزارت ثقافت نے کانز فلم فیسٹیول میں مواصلاتی مہموں اور ٹیلی ویژن اشتہارات کے لیے "سلور ڈولفن" ایوارڈ جیت لیا ہے۔ وزارت کو یہ ایوارڈ ’’ 2022 سعودی قہوہ کا سال‘‘ کے پروگرام کی بنا پر دیا گیا ہے۔

وزارت ثقافت نے سعودی قہوہ کے متعلق آگاہی مہم کے لیے تین فلموں کے ساتھ ایک مربوط مہم کے حصے کے طور پر فلمیں اور ویڈیو کلپس کے زمرے میں حصہ لیا۔ اس نے مشہور کہانیوں کے ذریعے اس مستند سعودی ثقافتی عنصر کی معاشرے میں ثقافتی قدر کو پیش کیا۔ سعودی قہوہ سے منسلک ثقافت اور سعودی معاشرے کے رسم و رواج میں قہوہ کی طویل تاریخ کو پیش کیا گیا۔

فلموں کو پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں کے ساتھ مشترکہ کوششوں کے تحت پیش کیا گیا۔ ان اداروں میں "Eighties" سٹوڈیو بھی شامل تھا۔ اسی طرح ’’ Hi Production ‘‘ سٹوڈیو بھی فلموں کی پیشکش میں شریک رہا۔

مواصلاتی مہموں اور ٹیلی ویژن اشتہارات کے لیے یہ پروگرام کانز فیسٹیول 2010 میں قائم کیا گیا تھا۔ اسے دنیا میں مواصلاتی کوششوں کا جشن منانے والے اہم ترین بین الاقوامی تہواروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

یہ تہوار ہر سال فرانسیسی زبان میں دنیا کے سب سے اہم فلمی مراکز میں سے ایک میں منعقد ہوتا ہے۔ کانز کا شہر دنیا کی بہترین کارپوریٹ فلموں، آن لائن میڈیا پروڈکشن، دستاویزی فلموں اور رپورٹس کو اعزاز دینے کے لیے بہترین ہے۔ کانز میلہ آج دنیا بھر کے بہترین مواصلاتی اور اشتہاری فلمی میلوں میں سے ایک بن گیا ہے۔

اس سال فیسٹیول کو 45 سے زیادہ ملکوں سے لگ بھگ 900 اندراجات موصول ہوئے۔ ہر جمع کرائی گئی پروڈکشن کا کمیٹی کی طرف سے ایک جامع جائزہ اور محتاط مطالعہ کیا گیا۔ جیوری کے 70 سے زیادہ ارکان نے یہ جائزہ مکمل کیا۔ آخر میں 200 فائنلسٹ اندراجات کا انتخاب کیا گیا۔ ان میں سے 130 اندراجات کو باوقار ڈولفن ایوارڈز حاصل کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں