اسرائیل: سائرن بجنے پر برطانوی وزیر خارجہ عمارت میں پناہ کے لیے بھاگ پڑے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیل کے علاقے اوفاکیم میں سائرن بجنے کے بعد برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی ایک عمارت میں پناہ لینے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق جیمز کلیورلی بدھ کو اسرائیل اور مغربی کنارے میں دو ریاستی حل کے مقصد سے مذاکرات کو بحال کرنے کی کوشش میں پہنچے تھے۔ دورے کے شیڈول کے مطابق برطانوی وزیر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور پھر فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ سے ملاقات کریں گے۔ کلیورلی اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو درپیش سکیورٹی چیلنجز کے ساتھ ساتھ دو ریاستی حل کی اہمیت پر بات کریں گے۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے پانچویں روز حماس اور تحریک اسلامی جہاد نے بن گوریان ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کرنے کا اعلان کیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے کے اطراف آبادی کے مراکز میں سائرن بجا دئیے۔

القدس بریگیڈز نے کہا کہ اب تل ابیب، اشدود، عسقلان اور غزہ کی پٹی کے آس پاس کے شہروں اور بستیوں پر شدید راکٹ حملے کر رہے ہیں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ وہ شہریوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں بن گوریان ایئرپورٹ پر راکٹوں سے بمباری کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں