اسرائیلی وحشیانہ بمباری، امام کعبہ فلسطینیوں کیلئے دعا کراتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مکہ مکرمہ میں المسجد الحرام میں نماز جمعہ کے موقع پر اسرائیل کے ظلم کا شکار فلسطینیوں کے لیے دعائیں کی گئیں۔

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری ساتویں روز بھی جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 1800 ہو گئی ہے جبکہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی بمباری میں شہید 1800 فلسطینیوں میں سے 583 معصوم بچے ہیں۔

المسجد الحرام میں نماز جمعہ کے موقع پر اسرائیل کے ظلم کا شکار فلسطینیوں کے لیے دعائیں کی گئیں اور امام کعبہ دعا کراتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

المسجد الحرام میں امام کعبہ کی فلسطینیوں کی نصرت کے لیے کرائی گئی دعا نے آج لاکھوں زائرین کو رلا دیا۔ صحن خانہ کعبہ آمین سے گونج اٹھا۔

شیخ اسامہ خیاط نے دعا کرائی ’’کہ اے اللہ مسجد اقصی کی حفاظت فرماو۔ اے اللہ فلسطین کے مسلمانوں کی حفاظت فرمائیں۔ اے اللہ ان کی سامنے سے، پیچھے سے اور دائیں بائیں سے حفاظت فرمائیں۔ اے اللہ تو فلسطینیوں کا حامی، مددگار، محافظ اور وکیل بن جا اور ان کا بھی جو مظلوم فلسطینیوں کی مدد کر رہے ہیں۔ اے اللہ ہم پناہ مانگتے ہیں کہ وہ مظلوم ظالموں کے ہاتھوں قتل نہ ہو جائیں۔‘‘

المسجد الحرام کے علاوہ سعودی عرب کی دیگر مساجد میں بھی فلسطین کے حق میں دعا کرائی گئی جب کہ دنیا بھر میں بالعموم اور مسلم ممالک میں بالخصوص اسرائیل کی ناکامی اور حماس کی فتح کی دعا کرائی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں