گلوکارہ اصالہ نصری کا سٹیج پر پہنچ جانے والے سعودی بچے کے ساتھ ڈانس

اصالہ نصری نے بچے کو گلے لگایا اور اس کے ساتھ رقص کرکے اپنے رد عمل کا اظہار کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

معروف عرب سنگر اصالہ نصری نے کنسرٹ کے دوران سٹیج پر آجانے والے سعودی بچے کو نہ صرف گلے لگا لیا بلکہ اس ساتھ رقص کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔

القصیم میں ہونے والے کنسٹرٹ میں اصالہ نصری نے سٹیج پر آنے والے سعودی بچے کو گلے لگا کر اس کے ساتھ رقص کیا۔ حاضرین نے بچے کی زبردست حوصلہ افزائی۔ پرجوش تالیوں کے درمیان بچہ بڑی خوشی سے رو پڑا۔

معروف شامی گلوکارہ کے کنسرٹ کے دوران بچے کے سٹیج پر چڑھنے نے سعودی عرب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ھنگامہ برپا کردیا۔ سعودی فوٹوگرافر محمد الیامی نے خوشی کے ان لمحات کی ویڈیو بنا لی۔ یہ وہ لمحات تھے جن کی خوشی سعودی بچے نے اپنی پسندیدہ گلوکارہ سے ملاقات کے دوران محسوس کی تھی۔

اپنے کنسرٹ کے دوران اصالہ نصری نے "سواھاقلبی" اور " انا ربی خلقنی لک عقوبۃ‘‘ اور دیگر گانے گائے جنہیں سامعین نے بہت پسند کیا۔ اصالہ نصری نے پہلی مرتبہ اپنا نیا گانا ’’ مارس ابریل‘‘ بھی پیش کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں