سعودی عرب: موسیقی کے ’’مشرقی مقامات‘‘ سکھانے کے لیے پروگرام متعارف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں وزارت تعلیم کے سکول کے پلیٹ فارم نے میوزک کے ’’ مشرقی مقامات کا تعارف‘‘ پروگرام شروع کیا ہے۔ پروگرام کی 10 ویڈیو اقساط کو سرکاری اور نجی سکولوں میں درمیانی اور ثانوی سطح کے عمومی تعلیم کے طلبہ کے لیے ایک تعلیمی سرگرمی کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔

میوزک اتھارٹی کی نگرانی میں پروگرام کی اقساط تعلیم اور ثقافت کی وزارتوں کے درمیان موجودہ شراکت داری کی توسیع کے طور پر پیش کی گئی ہیں۔ اس پروگرام میں سعودی عرب کے ورثہ، عربی گانے اور آواز کی پرفارمنس سے متعلق مقام کے علم میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ موسیقی کے مقامات کو تعلیمی اصولوں کے تحت درست کیا جاتا ہے۔ پروگرام میں بنیادی مقام کی تعریف، مقامات کی اقسام اور ان کے مقاصد سے آگاہی دی جاتی ہے۔

یہ پروگرام ثقافتی صلاحیتوں کی ترقی کی حکمت عملی کو فعال کرنے کے فریم ورک کے تحت پیش کیا گیا ہے۔ پروگرام کا مقصد ثقافت اور فنون کے میدان میں علم اور مہارت کو پھیلانا ہے۔

یاد رہے گزشتہ تعلیمی سال میں 100 نجی سکولوں نے اس پروگرام میں شرکت کی تھی۔ ان سکولوں نے اپنے پروگراموں میں موسیقی کی تعلیم کو شامل کیا۔ وزارت ثقافت نے سکولوں کو موسیقی کے آلات فراہم کرکے اور طلباء کی بنیادی فنکارانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ضروری تعاون فراہم کیا تھا۔

واضح رہے سعودی میوزک اتھارٹی نے وزارت تعلیم کے تعاون سے بہت سی سرگرمیاں شروع کی ہیں جن کا مقصد وزارت تعلیم سے وابستہ "مائی سکول" پلیٹ فارم پر افزودگی کا مواد فراہم کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں