ترک شہری مگرچھ پالنے اور بذریعہ انٹرنیٹ فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

استنبول میں ترکیہ کی ریاستی پولیس نے چند روز قبل ایک ترک شخص کو اپنے گھر کے باغ میں خطرے سے دوچار جانوروں کی پرورش کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ اس شخص کو خطرے سے دوچار جانوروں کو رکھنے کی شرائط کے حوالے سے مقامی قانون کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا اور اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

استنبول سٹیٹ پولیس کے مطابق ترک شخص مگرمچھوں کو رکھنے میں ملوث تھا جسے وہ انٹرنیٹ پر فروخت کر رہا تھا۔ یہ اقدام ترکیہ کے قانون کے مطابق قابل سزا ہے۔ اسی لیے اسے گرفتار کیا گیا اور اب وہ استنبول پولیس کے انسداد سمگلنگ کرائمز ڈائریکٹوریٹ میں زیر تفتیش ہے۔

ویب سائٹ ’’ TGRTHABER ‘‘ کے مطابق پولیس ٹیموں نے اپنے گھر میں خطرناک رینگنے والے جانوروں کی پرورش اور تجارت کرنے والے مشتبہ ملزم کا سراغ لگایا اور بعد میں چھاپہ مار کر ۔گھر کی تلاشی لی۔ گھر سے 3 چھوٹے مگرمچھ ملے۔ پولیس کو پتہ چلا تھا کہ یہ شہری اپنے گھر میں خطرناک رینگنے والے جانوروں کی پرورش کر رہا اور ان کی تجارت بھی کر رہا ہے۔ ترک شہری ان مگرمچھوں کو غیر قانونی طریقے ترکیہ لایا تھا۔

ترک ویب سائٹ نے ملزم کی دو تصاویر بھی شائع کیں۔ دونوں میں چھوٹے مگرمچھ دکھائے گئے جنہیں وہ اتاشیر کے علاقے میں اپنے گھر میں پال رہا تھا اور انہیں انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے پیش کر رہا تھا۔ امکان ہے ملزم کو انسداد سمگلنگ قانون نمبر 10 کے تحت قید اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں