سعودی زرعی نمائش میں ہالینڈ کے جدید زراعت پر مشتمل سب سے بڑے پویلین کی نقاب کشائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

دنیا بھر میں زرعی اختراع اور جدت میں نمایاں تر حیثیت رکھنے والے ملک ہالینڈ نے رواں ہفتے شروع ہونے والی سعودی زرعی نمائش میں سب سے بڑے قومی پویلین کی نقاب کشائی کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ریاض میں 23 سے 26 اکتوبر تک جاری رہنے والی اس تقریب میں دنیا کے چوٹی کے زرعی ممالک سے تعلق والی مختلف شعبوں کی کمپنیاں شامل ہیں۔ ان میں سے نمایاں تر ہالینڈ کے ملک سے شرکت ہے جو رقبے کے لحاظ سے قدرے چھوٹا ملک ہے مگر اسے دنیا میں دوسرے سب سے بڑے زرعی برآمدات کا مقام رکھنے والے حصہ دار کے طور پر جانا جاتا ہے۔

ہالینڈ زرعی اختراع اور جدت کو فروغ دے کر تیزی سے ترقی کرتے ہوئے عالمی سطح پر ایک مثال بن گیا ہے جس سے مستقبل کی مسابقانہ کاشتکاری کی منظر کشی ہوتی ہے۔ خاص طور پر پیداوار میں اضافے اور لاگت میں کمی کے حوالے سے ڈچ زرعی اختراع میں عالمی رہنما بن گئے ہیں۔ یہاں کے کسانوں نے خوراک کی پیداوار بڑھا کر بھوک سے لڑنے کے لیے نہ صرف نئی راہیں تلاش کی ہیں بلکہ موسمیاتی کنٹرول والے فارم کی مدد سے ہر قسم کے موسم میں فصلیں اگانے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔

زراعت، خوراک، آبی زراعت، پیکیجنگ اور ایگرو انڈسٹری کے لیے بین الاقوامی سعودی نمائش کا 40 واں ایڈیشن خطے کا ایک اہم یونٹ ہے جس میں معروف کمپنیاں ، جدید ترین انجینئرنگ اور اختراعات کی نمائش کررہی ہیں۔

سعودی زرعی نمائش کے منتظمین نے کہا کہ ہالینڈ کی طرف سے لگایا گیا پویلین مملکت کے ساتھ اس کے مضبوط زرعی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس سے دونوں ممالک میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع تلاش کرنے میں تکنیکی مہارت کے تبادلے کا موقع میسر آئے گا۔

اس نمائش کا ایک مقصد مملکت کی زرعی پیداوار میں اضافے، برآمدات کی شرح میں ترقی اور ہالینڈ اور اس طرح کے دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت کے مواقع بڑھانے میں حصہ ڈالنا ہے۔

واضح رہے کہ ہالینڈ یورپ کا ایک چھوٹا مگر گنجان آباد ملک جس میں فی مربع میل 1,300 سے زیادہ باشندے رہتے ہیں۔ یہ بڑے پیمانے پر زراعت کے لیے ضروری سمجھے جانے والے وسائل سے کافی حد تک محروم علاقہ ہے۔ اس کے باوجود یہ دنیا کا خوراک کا دوسرے نمبرپر بڑا برآمد کنندہ بن چکا ہے۔ تازہ اعداد شمار کے مطابق قدر کے حساب سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے بعد سو ارب یورو کی سالانہ برآمدات کے ساتھ ہالینڈ دوسرے نمبر پر ہے حالانکہ امریکہ کا رقبہ اس کی نسبت 270 گنا ذیادہ ہے۔

ڈچ کمپنیاں گرین ہاؤس زراعت، سمارٹ فارمنگ، زرعی روبوٹس، پولٹری اور لائیو سٹاک فارمنگ کے اختراعی حل، زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ اور پیکیجنگ، آبی زراعت، آبپاشی کے جدید نظام، کیڑے مار ادویات، کھاد، ڈیری فارمز، اور زرعی صنعتوں جیسے شعبوں میں اپنی مہارت میں بے مثل ہیں۔ ہالینڈ کو زرعی پیداواری میں جدت اور اختراعی تکنیک مین تخصیص حاصل ہے۔ آرائشی باغبانی کی مصنوعات، ڈیری اور انڈے، گوشت، سبزیاں اور پھل کی پیداواری کے لحاظ ہالینڈ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں