قطر میں آٹھ بھارتی ملازمین کو سزائے موت پر صدمے کی فضا

انڈین وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ قطر کی عدالت نے الظاھرہ کمپنی کے آٹھ انڈین ملازمین کے کیس میں فیصلہ سنایا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

نئی دہلی نے جمعرات کو قطر کی جانب سے آٹھ انڈین شہریوں کو سزائے موت دیے جانے پر ’گہرے صدمے‘ کا اظہار کیا ہے۔

انڈیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہمارے پاس ابتدائی معلومات ہیں کہ قطر کی عدالت نے آج الظاھرہ کمپنی کے آٹھ انڈین ملازمین کے کیس میں فیصلہ سنایا ہے۔‘

بیان کے مطابق: ’ہمیں اپنے شہریوں کی سزائے موت کے فیصلے سے شدید صدمہ پہنچا اور ہم تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

’ہم متاثرہ خاندان کے ارکان اور قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام قانونی آپشنز بروئے کار لا رہے ہیں۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ہم اس کیس کو بہت اہمیت اور اس کی قریب سے پیروی کر رہے ہیں۔ ہم قونصلر اور قانونی مدد جاری رکھیں گے۔‘

انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’ہم اس فیصلے کو قطری حکام کے ساتھ بھی اٹھائیں گے۔‘

تاہم انہوں نے کہا کہ کیس کی کارروائی کی خفیہ نوعیت کی وجہ سے اس پر مزید کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

رائٹرز کے مطابق انڈین اور قطری حکام نے ان آٹھ افراد پر لگنے والے الزامات کے بارے میں کچھ تفصیلات نہیں بتائیں۔

قطر میں ان افراد کی گرفتاری کی خبر 25 اکتوبر 2022 کو ڈاکٹر میتو بھارگوا نامی انڈین خاتون کی ٹوئٹر پوسٹ سے سامنے آئی تھی۔

انڈین نیوی کے آٹھ سابق اہلکاروں کو بعد میں دو مئی کو ’اسرائیل کے لیے جاسوسی‘ کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ افسران ظاہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز کے لیے کام کر رہے تھے۔

یہ نجی فرم جدید ترین ٹیکنالجوی پر مبنی اطالوی آبدوزیں حاصل کرنے کے حوالے سے مشاورت سمیت دوسری سروسز بھی فراہم کرتی ہے۔ ان اطالوی آبدوزوں کی خاص بات یہ ہے کہ ریڈار پر اس کی موجودگی کو نہیں دیکھا جا سکتا۔

پاکستانی اخبار دا نیوز انٹرنیشنل نے دو مئی 2023 کو رپورٹ کیا تھا کہ ’قطر نے ظاہرہ گلوبل نامی اس کمپنی کو بند کر دیا ہے اور کمپنی میں کام کرنے والے 75 انڈین شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ ان کی ملازمت کا آخری دن 31 مئی ہو گا۔‘

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق قطر میں آٹھ لاکھ سے زائد انڈین شہری رہائش اور ملازمت کے لیے موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں