سعودی عرب: گاڑی کی ٹرنک میں بیٹھ کر دف بجاتی خواتین کی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خواتین کے ایک مقبول بینڈ کے ایک کلپ نے گزشتہ گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر سعودیوں کے درمیان تنازع پیدا کردیا۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ خواتین کے بینڈ کو ڈاٹسن کار میں لے جایا جا رہا ہے۔ یہ خواتین جازان میں ابو عریش گورنری میں نوبیاہتا جوڑے کی شادی کے دوران گاڑی کے ٹرنک میں بیٹھی دف بجا رہی تھیں۔

جازان کے علاقے میں ٹریفک اتھارٹی نے اعلان کیا کہ کلپ میں نظر آنے والے گاڑی کے ڈرائیور کو مسافروں کو نامناسب جگہ پر بٹھا کر لے جانے کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور غیر واضح یا خراب لائسنس پلیٹوں کے ساتھ گاڑی چلانے پر گرفتار کرلیا گیا۔

گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا اور ڈرائیور کو ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا۔ گاڑی کے مالک پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یاد رہے مسافروں کو ان کے لیے مختص جگہوں کے علاوہ دیگر مقامات پر لادنا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس خلاف ورزی کا جرمانہ 500 ریال سے کم اور 900 ریال سے زیادہ نہیں ہوسکتا۔ شادی بیاہ کے باعث ٹریفک میں خلل ڈالنے پر جرمانہ 300 سے 500 ریال تک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں