کاروباری افراد کے لیے غیر معمولی سروس "العربیہ Business" کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

"العربیہ" نیوز نیٹ ورک نے "العربیہ بزنس" کو مالی اور کاروباری سامعین کے لیے ایک غیر معمولی سروس کے طور پر لانچ کردیا ہے۔ سروس کو ٹیلی ویژن ڈیوائسز کے ذریعے Eutelsat سیٹلائٹ، "شاہد" پلیٹ فارم اور "یوٹیوب" پر نشریات کے ذریعے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ "العربیہ" ویب سائٹ کے ذریعے بھی اسے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

یہ سروس خطے اور دنیا میں بڑھتے ہوئے اور تیز ہوتے ہوئے سیاسی واقعات، جنگوں اور آفات کی روشنی میں سامنے آئی ہے۔ اس کے لیے العربیہ اور الحدث چینلز کو چوبیس گھنٹے براہ راست اور وسیع کوریج کی ضرورت ہوگی۔

اس تناظر میں "ایم بی سی گروپ" اور "العربیہ" نیوز نیٹ ورک‘‘ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ولید بن ابراہیم آل ابراہیم نے کہا کہ العربیہ اور الحدث چینلز اہم واقعات کی کوریج کے لیے وقف ہیں۔ خطے میں بالعموم اور خاص طور پر غزہ کے حالیہ واقعات نے ہمیں "العربیہ بزنس" کو ایک اقتصادی ونڈو کے طور پر شروع کرنے پر مجبور کردیا۔

ولید بن ابراہیم نے مزید کہا کہ یہ معلوم ہے کہ عالمی مالیاتی منڈیوں کی نبض جنگوں اور آفات کی روشنی میں بھی نہیں رکتی۔ اس لیے ہم نے العربیہ کو اپنے ایسے ناظرین کے لیے ایک بنیادی ذریعہ بنائے رکھنے کا انتخاب کیا جو معیشت اور مالیاتی منڈیوں میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت کو دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

غزہ میں رونما ہونے والے موجودہ واقعات پر لوگوں کی توجہ کو متاثر کئے بغیر کاروباری افراد کے لیے نئی سروس شروع کی گئی ہے۔

"العربیہ" اور "الحادث" چینلز کے جنرل مینیجر ممدوح المھینی نے کہا کہ ’’ اسواق العربیہ‘‘ جیسے پروگراموں کو عرب خطہ کے مالیاتی اور کاروباری شعبے کے افراد سب سے زیادہ دیکھتے ہیں۔ اسی تناظر میں ہم نے حال ہی میں "العربیہ Business" سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ دنیا میں بالعموم اور مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطوں میں بالعموم جنگوں اور ہولناک واقعات کی تعدد میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح قدرتی آفات میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ترکیہ، شام، مراکش، یوکرین، سوڈان کے حالات اور آخر میں غزہ کی جنگ جیسے واقعات کے باعث ناظرین کی توجہ 24 گھنٹے ان واقعات کی تفصیلات پر مرکوز رہتی ہے۔

المھینی نے کہا کہ آج ہم نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شیخ ولید بن ابراہیم اور بورڈ کے ممبران کی رہنمائی میں جو ہم نے پہلے منصوبہ بندی شروع کی تھی اس پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یاد رہے "العربیہ Business" سروس کو پلیٹ فارم ’’ شاہد‘‘ ، ’’ یوٹیوب‘‘ اور ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ پر بھی براہ راست دیکھا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size