سعودی عرب: کیفے میں خواتین میں ہاتھا پائی، پولیس کو مداخلت کرنا پڑ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ایک کیفے میں خواتین کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور پولیس کو مداخلت کرنا پڑ گئی۔ حائل ریجن میں پولیس نے 6 خواتین کو گرفتار کرلیا جو ایک عوامی جگہ پر جھگڑا کر رہی تھیں۔ بلند آوازوں سے ماحول کو خراب کر رہی تھیں۔

ایک کیفے کے اندر کئی لڑکیوں کے درمیان پرتشدد جھگڑے کی ویڈیو کلپ نے سعودیوں کے غصے کو بھڑکا دیا۔ ویڈیو میں لڑکیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوتی دکھائی دے رہی تھی۔ کارکن جھگڑے کو ختم کرنے کے لیے مداخلت کیے بغیر یہ دیکھ رہے تھے کہ کیا ہو رہا ہے۔

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک تنازع کھڑا کر دیا۔ ایک ’’ ایکس‘‘ صارف نے تبصرہ کیا کہ ایمانداری کا مسئلہ یہ ہے کہ نوجوان لڑکے اگر جھگڑا کریں تو ان کے درمیان حائل ہوا جا سکتا ہے۔ لڑکیاں جھگڑا کریں تو آپ ان کے درمیان کیسے حائل ہوں گے۔ زیادہ تر تنازعات جو ہم دیکھتے ہیں انہیں کوئی حل نہیں کر سکتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں