سعودی عرب میں شاندار سرکس شو ’’ دی گریٹ لائٹنیس‘‘ کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں سرکس شو ’’ دی گریٹ لائٹنیس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ چوتھے ’’ ارجنٹائن شوز‘‘ کا آغاز ریاض کی شہزادی نورہ یونیورسٹی کے بلیو تھیٹر میں ہوا۔ شو میں دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والوں نے پرفارمنس پیش کی۔

سعودی عرب کی تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس اتھارٹی کے زیر اہتمام شو کی پہلی رات جادوئی کرتب اور جادوئی کھیل پیش کیے گئے۔ چھپے ہوئے ڈبوں کا استعمال بھی کیا گیا جس کے ذریعے حیرت انگیز کرتب دکھائے گئے۔ فنکاروں نے شو کے کئی سیگمنٹس میں کچھ سامعین کو بھی شامل کیا۔ یہ شو چار نومبر تک جاری رہے گا۔

سعودی عرب میں دی گریٹ لائٹنینس
سعودی عرب میں دی گریٹ لائٹنینس

نمائش کو اس کی بھرپور معلومات کی وجہ سے ممتاز کیا گیا۔ مہمانوں کو ارجنٹائن میں تھیٹر کی تاریخ کا ایک جائزہ فراہم کیا گیا۔ ارجنٹائن میں مشہور روایتی رقصوں کی ایک جھلک بھی دکھائی گئی۔ نمائش میں فوٹو گرافی کے کارنر بھی شامل تھے جن کی شناخت تھیٹر کی تھی۔ زائرین کو تہوار کے متعلق ویڈیو فراہم کئے گئے۔ ایسے سٹورز لگائے گئے جو فیشن اور ارجنٹائن کی ثقافت سے متاثر مصنوعات فراہم کرتے ہیں۔

یہ ایونٹ دسمبر کی نویں تاریخ تک جاری رہے گا۔ اس میں ارجنٹینا اور جنوبی امریکہ کے انتہائی شاندار فنون کی نمائش کی جائے گی۔ اس تقریب میں "ایلس ان ونڈر لینڈ" شو، "جنگل" شو، اور عصری فنون اور فن کے ساتھ پرفارمنس کے شو شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں