کار کے صحرائی گہرے گڑھے میں گرنے سے بچنے کی خوفناک ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

قصیم یونیورسٹی کے سابق کلائمیٹ پروفیسر عبداللہ المسند نے "ایکس" پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ویڈیو شائع کی جس نے دیکھنے والے صارفین کی تشویش میں اضافہ کردیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک کار ڈرائیور گہرے گڑھے میں گرنے سے بال بال بچ گیا۔ لوگوں کے خیال میں یہ گہرا گڑھا اصل میں صحرا کے وسط میں ایک قدیم چشمہ تھا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کار ایک سوراخ کے کنارے پر ترچھی کھڑی ہے اور تقریباً اس میں گرتے گرتے بچی ہے۔ ایک شخص نے ٹرک کا استعمال کرتے ہوئے کار ڈرائیور کی مدد کرنے کے لیے مداخلت کی اور کار کو سوراخ سے ہٹا دیا گیا۔

المسند نے ویڈیو کے ساتھ ایک تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید تھی کہ کھلے کنوؤں اور کھلے گڑھوں کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

یاد رہے سعودی عرب میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت نے اس سے قبل تمام شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خالی ہوجانے والے اور چھوڑ دئے گئے کنوؤں کے بارے میں آگاہ کریں۔

وزارت نے کہا کہ جب اسے ان لاوارث کنوؤں کے بارے میں رپورٹ موصول ہوتی ہے تو علاقے کی ایک انوینٹری کمیٹی کنویں کی جگہ کا دورہ کرتی ہے پھر ایسے طریقہ کار اور کنٹرول کا تعین کرتی ہے جو سڑک عبور کرنے والوں اور پیدل سفر کرنے والوں کے لیے حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔ آخر کار مناسب طریقہ کار کو نافذ کرکے اس کنویں کو بند کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں