سعودی کابینہ کا اجلاس، غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا عزم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی کابینہ نے غزہ میں جنگ بند کرانے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ’ فلسطینی عوام کی مدد کرتے رہے ہیں، کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے‘۔

خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ’سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے جامع اور مبنی بر انصاف حل کے راستے کی بحالی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے علاقائی و بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔‘

سعودی کابینہ نے فلسطینی عوام کی سپورٹ کےلیے سعودی عرب کے موقف کا اعادہ کیا جس میں فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے عطیات مہم اور ان کی مدد شامل ہے۔

وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے اجلاس کے بعد بتایا کہ کابینہ میں متعدد ممالک کے ساتھ سعودی عہدیداروں کے مذاکرات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔ فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر کثیر فریقی مسائل اور چیلنجوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں