مشرق وسطیٰ

غزہ میں زخمیوں کو ریڑھیوں پر دھکیل کر ہسپتال پہنچانے کا تکلیف دہ منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

محصور غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان جاری کشمکش کو 31 دن گزر چکے ہیں، جس کے حل کا کوئی امکان دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

پے درپے سانحات کے درمیان سوموار کے روز ایک چونکا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا تھا کہ کچھ نوجوان زخمیوں کو ہسپتال لے جانے کے لیے انہیں ریڑھیوں پر لے جا رہے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں ایک شخص کو زخمیوں کو گدھا گھاڑی پر لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واقعہ ایندھن کی کمی اور اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کو تیل کی سپلائی بند کرنے کا نتیجہ ہے۔

متعدد ایمبولینس سروس سے باہر ہو چکی ہیں، اور رہائشیوں کی باقاعدہ گاڑیاں زخمیوں کو لے جانے کے لیے کام نہیں کر رہی ہیں۔ غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کے زیر استعمال ریڑھیاں بھی کافی نہیں ہیں۔

غزہ کی پٹی پر مسلسل اسرائیلی بمباری نے ان میں سے کچھ جانوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ بہت سے جانور بھوک اور بیماریوں سے بھی مرے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سات اکتوبر کو حماس نے اچانک حملہ کر کے ڈیڑھ ہزار کے قریب اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کر کے دس ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں