غزہ کے لیے سعودی عرب میں عوامی امدادی مہم، 429 ملین ریال جمع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والی عوامی عطیہ مہم میں اب تک کل عطیات 429 ملین سے تجاوز کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے جمعرات کو غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مہم شروع کیے جانے کا اعلان شاہ سلمان مرکز برائے امداد کے نگران اعلی اورشاہی مشیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کیا۔

غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والے عطیہ مہم میں سب سے پہلے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30 ملین ریال عطیہ کیے گئے بعدازاں ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے 20 ملین ریال کا عطیہ مرکز کے ساھم پورٹل میں جمع کیا گیا۔

مہم شروع ہونے کےاب تک 6 لاکھ 8 ہزار 179 افراد نے غزہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے عطیات جمع کرائے جن کا سلسلہ جاری ہے۔

ساہم پورٹل پر امدادی مہم جاری ہے۔ مملکت کی تمام مساجد میں غزہ کے لیے امدادی مہم کے حوالے سے نماز جمعہ کے خطبات میں عطیہ مہم کے بارے میں لوگوں کو مطلع کیا گیا۔

واضح رہے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و فلاح انسانیت کے تحت ’ساہم ‘پورٹل جاری کیا گیا ہے جہاں عطیات جمع کرائے جا سکتے ہیں علاوہ ازیں مشترکہ بینک اکاونٹ بھی شاہ سلمان مرکز کی ویب سائٹ پرموجود ہے جس کے ذریعے عطیات ارسال کیے جا سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں