جنسی حملہ کیس: 35 سال غلط قید کے بعد رہا امریکی شہری کو 1.75 ملین ڈالر ملنے کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امریکہ میں ایک دلچسپ کہانی سامنے آئی ہے۔ امریکی حکام نے جنوب مغربی مشی گن میں ایک شہری کو 35 سال قید کے بعد اس وقت رہا کر دیا جب یہ معلوم ہوا کہ اسے ایک گھر میں گھسنے اور ایک 11 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں غلط طور پر سزا سنائی گئی تھی۔

ایک جج نے کالہون کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی اور ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کی درخواست پر ’’لوئس رائٹ‘‘ کی 1988 کی سزا کو کالعدم کر دیا۔

اس تناظر میں پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ نئے ڈی این اے ٹیسٹ نے مسٹر لوئس رائٹ کو حملہ آور کے طور پر مسترد کر دیا ہے۔ پراسیکیوٹر ڈیوڈ گلبرٹ نے کہا کہ کیس اب دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ سچائی کے بغیر انصاف نہیں ہوتا۔ یہ اصول سب پر لاگو ہوتا ہے۔

’’کولے لا سکول انّوسینس پروجیکٹ‘‘ نے مسٹر لوئس رائٹ کی نمائندگی کی اور رپورٹ کیا کہ کہ لوئس رائٹ کی دہائیوں کی سزا کے پیچھے ایک جھوٹا اعتراف اور ایسی درخواست کا معاہدہ تھا جسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے ایک تحریری بیان میں یہ بھی کہا کہ لوئس رائٹ نے ہمیشہ اپنی بے گناہی کو برقرار رکھا ہے۔

خیال رہے 1988 میں ڈیٹرائٹ سے 160 کلومیٹر مغرب میں واقع البیون شہر میں ایک بچے پر حملے کی تحقیقات کرنے والی پولیس نے یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ لوئس رائٹ اس وقت ملزم تھا جب ایک آف ڈیوٹی پولیس اہلکار نے کہا کہ اسے پڑوس میں دیکھا گیا ہے۔

پولیس نے پھر اعلان کیا کہ لوئس رائٹ نے اعتراف جرم کر لیا ہے حالانکہ اس کا انٹرویو ریکارڈ نہیں کیا گیا تھا اور لوئس رائٹ نے اعتراف جرم پر دستخط بھی نہیں کیے تھے۔ انوسینس پروجیکٹ کے مطابق اس کیس میں متاثرہ بچی سے کبھی عدالت میں یا عدالت سے باہر کسی کو شناخت کرنے کے لیے نہیں کہا گیا تھا۔

لوئس رائٹ اب 65 سال کے ہیں نے الزامات کے خلاف اپیل کرنے کا موقع لئے بغیر جرم قبول کرلیا تھا۔ لوئس رائٹ کو 25 سے 50 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ بعد میں لوئس رائٹ نے اعلان واپس لینے کی کوشش کی لیکن ان کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

اب لوئس رائٹ ایک ریاستی قانون کے تحت 1.75 ملین ڈالر معاوضے کا اہل ہوسکتا ہے۔ اس قانون کے تحت نئے شواہد کی بنا پر سزا ختم کے بعد جیل میں گزارے گئے ہر ایک سال کے بدلے میں 50000 ڈالر انعام دیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں