"ناسا" چیلنج کے لیے کوالیفائی کرنے والی سعودی طالبہ کی "اسپیس ہیکاتھون" میں پہلی پوزی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

"ہماری خواہش یہ ہے کہ ہماری معیشت آج سے کہیں زیادہ مضبوط ہو"۔ یہ الفاظ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان ہیں جن سے سعودی عرب کے نوجوانوں کو نئی ترغیب اور حوصلہ ملتا ہے۔

ولی عہد کی باتوں سے ہمت اور حوصلہ پانے والوں میں طالبہ دانا النغیثر بھی شامل ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان کی تقریر کو جسے اس کے لوگ متاثر کن سمجھتے ہیں نوجوانوں کو خواب اور جذبہ دیتے ہیں۔ مملکت کی بیٹی دانہ النغیثر بھی شامل ہیں جن کا تعلق ابھا شہر سے ہے۔ انہوں نے خلائی ایپلی کیشنز ہیکاتھون میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے مملکت میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

دانا النغیثر
دانا النغیثر

خلائی چیلنجوں کے اختراعی اور عملی حل اس لڑکی کا بنیادی جنون ہے۔ النغیثر شقرا یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ وہ "ڈیجیٹل اسپیس" کے نام سے ایک ورچوئل پلیٹ فارم ایجاد کر رہی ہیں۔ معیار کے عزم کے ساتھ سوچ میں تخلیقی صلاحیت اور ماہرین کے ساتھ موثر رابطہ کاری، ڈیٹا کے اس سیٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے اور عالمی مقابلے کے لیےاندراج کرانے میں کامیابی کے امکانات کو دوگنا کر دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے دانا النغیثر نے کہا کہ اس کی قابل ذکر اختراع جس کا راز خلائی ایپلی کیشنز اور سائنسز کے شعبے میں اس کا بنیادی جذبہ ہے، اپنے آخری مرحلے میں ہے۔

اس نے کہا کہ ابہا شہر میں پہلا مقام حاصل کرنا سخت محنت کی وجہ سے ممکن ہوا۔ یہ اجتماعی تعاون کے علاوہ ان کی ٹیم کے ارکان وجدان العسیری، نوف العسیری، فطون الشہری ،رنیم العواجی، اور نویر الشمرانی کی کاوشوں کا ثمر ہے۔

یونیورسٹی کی طالبہ جسے شقرا یونیورسٹی نے اعزاز سے نوازا بتاتی ہیں کہ ویژن 2030 نے مجھے یہ سوچنے کی ترغیب دی کہ ہم سعودیوں کا ترقی اور عالمی نقل و حرکت میں اہم کردار ہے۔ اسپیس ایپلی کیشنز چیلنج میں میری شرکت اور ناسا انٹرنیشنل چیلنج کے لیے میری اہلیت اسی سوچ کا نتیجہ ہے۔ یہ اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ ہم اپنے ملک پر کس طرح فخر کر سکتے ہیں۔ ہم عالمی برادری میں مؤثر طریقے سے اپنا حصہ ڈال کر ملک کو ترقی کی معراج پر پہنچا سکتے ہیں۔

نوجوان خاتون کا مقصد ایسے تکنیکی حل تیار کرنا ہے جو خلائی مشنوں کو بہتر بنائیں اور سائنسی تحقیق کے لیے مزید موثر ٹولز فراہم کریں۔ ساتھ ہی وژن 2030 کے حصول میں اپنا کردار ادا کریں اور جدت، ٹیکنالوجی اور خلائی میدان میں ایک سرکردہ ملک کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں