سعودی عرب: عربی زبان کے عالمی دن پر ’’شعر کی زبان‘‘ کے عنوان سے تقریب کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عربی زبان کے عالمی دن کے موقع پر سعودی عرب میں ’’شعر کی زبان‘‘ کے عنوان سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت ثقافت نے بتایا کہ عربی زبان کا عالمی دن 18 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اسی تناظر میں سہ روزہ تقریب 17 اکتوبر کو شروع ہوگی اور 19 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگی۔

اس تقریب کے ذریعے وزارت ثقافت مقامی کمیونٹی کے مختلف طبقات، دنیا کے مختلف ملکوں سے آنے والے سیاحوں اور ہر قسم کے شاعری اور فنون میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو تقریب شرکت کی دعوت دے گی۔ مجوزہ تقریب کو تین اہم شعبوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ایک کیٹگری خط اور نظموں پر مبنی ہے۔ دوسری کیٹگری میں فنون لطیفہ اور فنکاروں کو رکھا گیا ہے۔ تیسری کیٹگری میں ہر خطے کے ذریعے مختلف ثقافتی تقریبات پیش کی جائیں گی۔ اس کے ذریعہ عرب ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔

اس تقریب کا مقصد شاعری اور گائے ہوئے اشعار کے ذریعے عربی زبان میں فہم اور فخر کو بڑھانا ہے ۔ اسے آرٹ کے ذریعے اجاگر کرنا ہے۔ عربی کی خوبصورتی اور رازداری کو ظاہر کرنا اور عربی لغت کی ثقافتی اور تاریخی گہرائی کو بھی سامنے لانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں