کارکردگی بہتر بنا کر سعودی شہروں کو عالمی سطح پر لانے کے لیے خصوصی مرکز قائم

مرکز شہروں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے کام کرے گا: پروفیسر ڈاکٹر ولید کی ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ سے گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب میں وزرا کونسل نے اپنے حالیہ اجلاس میں شہروں میں تنظیمی اور شہری سہولتوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے ایک مرکز کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

اس مرکز کے قیام کا مقصد شہری علوم کو بڑھانا، شہروں کو انسان دوست بنانا، شہروں کا معیارِ زندگی بلند کرنے کے عزائم کی تکمیل ہے۔

شہری خدمات کی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ منصوبہ بندی کو بہتر بنانے کے لیے بھی اس خصوصی مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کنگ سعودی یونیورسٹی میں عمرانیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ولید الزمل نے ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ سے خصوصی گفتگو میں کیا۔

ڈاکٹر ولید الزامل نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو مزید بتایا کہ مرکز کا قیام شہری سروسز کی کارکردگی کو بڑھانے کے اقدام کے مطابق ہے۔ اس سے ترقی پذیر سہولیات اور خدمات کے انتظام اور شہروں کے جامع ترقیاتی انتظام میں پرونے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسا مرکز میونسپل ایجنسیوں اور سروس آپریٹرز کی کارکردگی کی پیمائش اور نگرانی کرنے، کوششوں کو مربوط کرنے، قواعد و ضوابط کی تعمیل کی شرح کو بڑھانے اور معاہدہ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران واضح کیا کہ یہ مراکز آبادی کے اطمینان، سڑکوں کے معیار، شہر کی صفائی، شہری زمین کی تزئین اور سبز مقامات کا تعین کرتے ہیں۔ اسی طرح یہ مراکز شہری مسائل کو روایتی طریقے کے بجائے فعال طریقے سے حل کرنے کے لیے مناسب منظرنامے تیار کرتے ہیں۔

شہروں میں خدمات کی نگرانی کے مراکز اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے اور ایک مقداری اور مقامی ڈیٹا بیس کی بنیاد پر مسائل کو حل کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے متغلق تزویراتی نقطہ نظر تیار کرتے ہیں۔ ڈاکٹر ولید الزامل نے مزید کہا کہ اس مرکز کی ترحیحات میں سروسز کی کارکردگی بڑھانے کے لیے درکارعلاج شامل ہیں۔

ڈاکٹر ولید الزامل نے آخر میں کہا کہ یہ مرکز بحرانوں کے دوران شہروں کی لچک کو بڑھاتا ہے۔ کمیونٹی کی شرکت کی سطحوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ سروسز کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے مواصلاتی چینلز قائم کرکے فیصلہ سازی میں شراکت داری کرے گا۔

سعودی عرب کی جانب سے شہروں میں آپریشنل اور سروسز کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے قائم کیا گیا مرکز شہروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ان کا عالمی شہروں سے موازنہ کرے گا۔ مرکز شہروں کی درجہ بندی کی سطح کو بڑھانے اور ان کی عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں